اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلادیش کے شہر  چٹاکانگ موہنوگر کی مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مدنی انعامات ، کارکردگی اوریومِ قفل مدینہ منانے کی نکات سمجھائے گئے نیز مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نیت اور اہداف پیش کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22اور23 ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی ملک نگران اسلامی بہن نے معاشرے کی رسومات کے موضوع پر بیان کیا اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 ستمبر2020 ء کو آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں  اسکائپ کے ذریعےسنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں کم و بیش 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے معاشرے کی رسومات کے حوالے سے بیان کرنے کیا۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے بیان میں اسلامی بہنوں کو غمی /خوشی کے موقع پر خاندان میں را ئج غیر شرعی رسموں سے بچنے کی ترغیب دلائی گئی دیگر بری رسموں بسنت۔ ویلنٹائن ڈے کے نقصانات کے بارے میں آ گاہی دی نیز سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتے رہنے کی ترغیب بھی دلائی۔

دعوت اسلامی  کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام 25 ستمبر بروز جمعہ 2020 ء کو ایران کی جملہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ہجویری ریجن کی نگران رکن عالمی مجلس نے بھی شرکت کی۔

شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن مجلس بیرون ملک کی رکن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کام سمجھاتے ہوئے شب و روز کے لئے مدنی خبریں دینے کے انداز پر تربیت کی اور تمام شعبہ جات کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا نیز کارکردگی کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام ہجوىرى ریجن کے ملک اىران میں 8 دن پر مشتمل”سنتوں بھرا اجتماع کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی شرعی و عملی طریقہ، کارکردگیوں کی اہمیت و افادیت،نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اور مدنی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام25 ستمبر2020ء کو سوڈان کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس میں شرکت کرنے ، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام24 ستمبر2020ء کو  ترکی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ترکش اسلامی بہنوں سے ملاقات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ربیع الاول کے حوالے سےنکات بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام کینیا کی نیروبی کابینہ اورممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ترغیبی بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو مزیدبڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام 23 ستمبر 2020 ء کو مجلس بیرون ملک کی رکنِ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے پاکستان کی مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

عالمی مجلس کی رکن مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم ذمہ دار نے مدنی مشورے میں بھی وقت عطا فرمایا۔شب وروز ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کی خبروں کے بارے میں الجھنوں کا جواب دیا ۔نیز ماہنامہ فیضان مدینہ شخصیات تک پہنچانے کی ترغیب دلائی مزیدرائٹر اسلامی بہن تلاش کرکے ان کو رابطے میں رکھنے کا فرمایا اور اسلامی بہنوں سے کالم نگار، افسانہ نگار، ناول نگار اور اپنے شمارے نکالنے والی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی ترغیب دلائی۔

Under the Supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwrah of region responsible Islamic sisters of South Africa was held on Friday 25th September 2020 via Skype. All Kabina responsible sisters of Pietermaritzburg attended this Madani Mashwrah.

Region Nigran Islamic sister of South Africa analysed the Karkardagi (performance) of 2 months and did their tarbiyyah too.

Hadaf (Targets) were given to sisters to increase the ghar Dars and weekly Risala performances.

Points were given to Majlise Rabita responsible sisters on having meetings with Personalities and give them a mind set to attend weekly gatherings and join shorts courses.

All the responsible sisters were motivated to do various madani works including watching weekly madani Muzakra and filling out madani inamat booklets.


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام ساؤتھ کوریا (South Korea)میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غسل کا طریقہ،کفن پہنانے کا طریقہ اور اس کے دیگر مدنی پھول بیان کئے نیزمستعمل پانی اور اس کا اسراف کے مدنی پھولوں پر روشنی ڈالی نیز اس شعبےکے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


   اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام ممبئی ریجن کےآکولہ زون میں آن لائن کورس ’’اپنی نماز درست کیجئے ‘‘ کا آن لائن آغاز ہوا۔ جس کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو فقہ جس میں نماز کے اہم شرعی مسائل، نماز کے اوقات کا بیان ، نماز کاعملی طریقہ، قضا ء نما ز وں کا طریقہ، مسا فر کی نماز کے احکام، اس کے علاوہ دارالافتاء اہل سنت کے مفتیانِ کرام کے نماز کے مسائل پرمشتمل مختلف معلوماتی مدنی گلدستے وغیرہ سیکھنے کا موقع ملے گا۔