دعوتِ اسلامی کے تحت  بنگلہ دیش ، ڈھاکہ ریجن اور ساؤدرن افریقہ نگران نے 15 ، 16ستمبر 2020 ء کو ڈھاکہ ریجن کی زون راج شاہی کی تمام نگران، ملک نگران اور 4 زون نگران اور بوٹسوانا کی تین اہم نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ماہانہ کارکردگی فارم کی الجھنیں دور کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔

اسلامی بہنوں کے شعبے شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 15 ستمبر 2020ء کو  نیپال زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیاجس میں کابینہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیپال زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے کورسز کے اہداف دئیے اور کورس ’’جنت و دوزخ‘‘ کے حوالے سے نکات پیش کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شب وروز کے زیر اہتمام 15 ستمبر 2020 ء کو شب وروز ذمہ دار (بیرون ملک کی رکن ) نے ہند کےدہلی ریجن اور ممبئی ریجن کی ریجن اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں شب و روز کی دو ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب وروز ذمہ دار (بیرون ملک کی رکن ) نے بہت سے مدنی پھول عطا کیے نیز دعوت اسلامی کا مدنی کام اسلامی بہنوں میں جہاں جاری ہے اور جہاں سے مدنی خبریں نہیں پہنچ رہیں ذمہ داران کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ کیا اور مدنی خبریں ہر روز دیکھنے کا ذہن بنایا اور ذمہ دار اسلامی بہن نے سوالات کے جوابات احسن طریقے سے سمجھائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ہند پونہ زون ،  شولاپور کابینہ میں ’’اپنی نماز درست کریں‘‘ کورس 15 ستمبر 2020ء سے شروع ہوگیا ہے جس میں 40 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2020 ء کو سی لنکا ریجن نگران اسلامی بہن نے  کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 8 مدنی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا اور دعوت ِاسلامی کے دیگر شعبہ جات پر بھی کلام کیا ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2020ء کو عرب شريف شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے مدنی انعامات کے حوالے سے عرب شريف کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا ۔

عرب شريف شعبہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو 100 فیصد بنانے کا طریقہ و مدنی پھول پیش کئے۔ مزید ذاتی جدول کو جمع کروانے ماتحتوں کا چیک کرنے کا بھی ذہن دیا اور مدنی انعامات اجتماع کے اہداف بھی دیئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  14 ستمبر 2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر کو میلا میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز انہیں ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13ستمبر  2020 ء کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے علِم دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ ہر ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ملنے والے ہفتہ وار رسالے کو پڑھنے کی ترغیب دلائی اور ہر ہفتے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کروانے کا بھی ذہن دیا۔

گزشتہ دنوں ایک اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے ساؤتھ افریقہ ریجن کے شہر ویلکم ( Welkom)میں ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیا۔ ریجن نگران اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے نیو مسلم اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے بھی وابستہ ہوگئیں اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 10  ستمبر 2020ء کو کویت کے شہر فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کیا گیا جس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 12ستمبر2020کو  عرب شریف نوری کابینہ ڈویژن فیضان خدیجہ الکبریٰ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 12ستمبر2020کو  عرب شریف نوری کابینہ ڈویژن فیضان فاطمۃ الزہراء میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔