مجلس
رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکن عالمی مجلس کا بنگلہ دیش کی ملک سطح اور زون
سطح مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء کو مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکنِ عالمی
مجلس کا بنگلہ دیش کی ملک سطح اور زون سطح مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور بہتری لانے کی ترغیب دلائی
گئی۔
آسٹریلیا
ریجن نگران کا میلبورن کی نگران و شعبہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو آسٹریلیا ریجن نگران کا میلبورن کی نگران و شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں نے لاک ڈاؤن میں کورسز کے ذریعے نئی اسلامی بہنوں کی مدنی ماحول سے وابستگی اور
شارٹ کورسز میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
مدنی کاموں
میں در پیش مسائل کے حل پر کلام ہوا ۔ذمہ
داران کو مدنی تحریک میں انفرادی کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید تفسیر سے متعلق شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔
بنگلادیش
کے شہر چٹاگانگ، موہانوگر زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز

اسلامی بہنوں
کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ، موہانوگر زون
میں 17 اکتوبر 2020ء کو 2 مدرسۃالمدینہ بالغات شروع ہوئے جن میں 35 اسلامی بہنوں
نے ایڈمیشن لیا ۔

اسلامی بہنوں
کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام
11 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش کے شہر
سلہٹ زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا
۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ
اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش میں
26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20 اکتوبر 2020ء کو سوڈان
اور مصرکی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورسز اور انفرادی کوشش پر تبادلۂ خیال کیا
نیز انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ
اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے
وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن
کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا27
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

امیر اہل
سنت دامت برکاتہم العالیہ ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں کسی ایک رسالے کے پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلاتے ہیں اس ہفتے سینٹرل افریقہ ریجن
میں اسلامی بہنوں کی بھرپور کوشش سے 212 اسلامی بہنوں نے رسالہ شان امام احمد رضا
خان سننے کی سعادت حاصل کی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف
خدا وعشقِ مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت
دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی
طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام17اکتوبر
2020ءکوعمان میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 48اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔
ساؤدرن افریقہ ریجن نگران کا ماریشس موزمبیق
اور ملاوی کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو
ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ماریشس موزمبیق اور ملاوی کی نگران اسلامی
بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی
تھون مہم کے لئےبھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔
مدنی مشورے میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی عالمی
سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کو شخصیات اجتماعات منعقد کرنے اور
شخصیات پر انفرادی کوشش کرنے کے مدنی پھول دئیے۔
مجلس علاقائی دورہ
کے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت ریجن
نگران اسلا می بہن نے شرکت کی۔
عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشخصیات
خواتین پر نیکی کی دعوت کے ذریعے انفرادی کوشش کرنے، محافلِ نعت کا انعقاد کرنے
،شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم
کئے۔