اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  11 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش کے شہر سلہٹ زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش میں 26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20 اکتوبر 2020ء کو سوڈان اور مصرکی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورسز اور انفرادی کوشش پر تبادلۂ خیال کیا نیز انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے’’تبرکات کی بر کتیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو’’ربیع النور‘‘ کی آمد کی خوشی میں ’’مکتوب عطار‘‘ سنا کر اپنے گھروں میں چراغاں کرنے، مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے اور درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا ۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں کسی ایک رسالے کے پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلاتے ہیں اس ہفتے سینٹرل افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کی بھرپور کوشش سے 212 اسلامی بہنوں نے رسالہ شان امام احمد رضا خان سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں عرب شریف  دمام میں ضیائی کابینہ کے ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں اجتمائی محاسبہ، تلفظ کی درستگی کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی۔ تذکرہ مرشد نیز شجرہ عالیہ اور ترغیبی بیان سنایا گیا ۔ کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا وعشقِ مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام17اکتوبر 2020ءکوعمان میں نیک اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 48اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو  ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ماریشس موزمبیق اور ملاوی کی نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون مہم کے لئےبھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔

مدنی مشورے میں مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی شرکت کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شخصیات اجتماعات منعقد کرنے اور شخصیات پر انفرادی کوشش کرنے کے مدنی پھول دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت ریجن نگران اسلا می بہن نے شرکت کی۔

عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشخصیات خواتین پر نیکی کی دعوت کے ذریعے انفرادی کوشش کرنے، محافلِ نعت کا انعقاد کرنے ،شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو بنگلہ دیش ریجن کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کویت اور عرب کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی سطح علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کاکردگی شیڈول کے بارے کلام کیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے اہداف دئیے۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ دار و رکنِ عالمی مجلس نے عمان کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سے مزید تربیت کی گئی نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری اور اضافے کے لیے ترغیب بھی دلائی گئی۔