دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  عرب شریف کی مدنی کابینہ کے ساتھ اصلاحِ اعمال ملک سطح شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کے حوالے سے مدنی کابینہ کی شعبہ نگران اسلامی بہن و دیگر کے ساتھ مدنی مشورہ لیا ۔

کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی فرمائی اور نئے نکات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اصلاحِ اعمال شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور ایام قفل مدینہ پر بھی بات کی گئی نیز اسلامی بہنوں کو مزید بہتر طریقے سے مدنی کام کرنے پر ذہن سازی فرمائی جس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  7 اکتوبر 2020ء کو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ بنگلادیش کے شہر سیدپور زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن ، ملک کویت ڈویژن خیطان میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی جملہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ہدف 2021 تا 2026 پوراکرنے کے لیے ابھی سے کوششیں تیز کرنے اور دیگر مدنی کاموں  میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔

Under the Supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwrah of Welkom Kabinah responsible Islamic sisters of South Africa was held on Wednesday 7th October 2020 via WhatsApp.

The Kabinah Nigran Islamic sister of Welkom gave a mindset to her Kabinah Islamic sisters to increase their Ghar Dars, Madani Muzakra and weekly Risala performances. Hadaf (Targets) were given to sisters to increase the madani activities.


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 6اور7اکتوبر 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  تقر یبا38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے’’اعلی حضرت کے تصوف‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو عرسِ اعلیٰ حضرت کے موقع پر نذر و نیاز کرنے اور ان کی دینی خدمات جاننے کے لیے مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے، سننے اور سنانے کی ترغیب دلاتے ہیں خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی خدمت میں بھی پیش کی جاتی ہے

سینٹرل افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کی بھرپور کوشش کی سے ین234 اسلامی بہنوں نےرسالہ ستر ہزار جادوگر سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہند ممبئی ریجن ،  تھانے زون ، ممبرا کابینہ اور بھیونڈی کابینہ میں 7 اکتوبر 2020 ء کو ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں زون نگران اور زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن سمیت کل 64 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اعلیٰ حضرت اور تصوف پر بیان ہوا جس میں ان کی عبادات و اطوار پر کئی نئی باتیں شرکا کو معلوم ہوئیں۔اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اعلیٰ حضرت کی تعلیمات پر عمل کی نیتیں کیں۔


 شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں قطرفیضانِ قطب مدینہ کے ڈویژن مدنی میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی گئی۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کی اسلامی بہنوں نے کوشش کی۔

ماه اکتوبر کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے قطر کے مختلف علاقوں میں یوم قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں 1 اسلامی بہن نے یوم قفل مدینہ منایااور کم و بیش13اسلامی بہنوں نے 25گھنٹے کا قفل مدینہ لگایا اور 20 اسلامی بہنوں نے خاموش شہزادہ رسالہ پڑها۔

دعوت اسلامی کےشعبہ مجلس رابطہ اور شعبۂ تعلیم کے   زیر اہتمام 6 اکتوبر 2020ء کوہند ممبئی ریجن، ناگپور زون میں زون ذمہ دار کا مختلف کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داروں کو شعبۂ تعلیم اور مجلس رابطہ کے متعلق اور schedule form فل کرنے کے متعلق مدنی پھول سمجھائے گئے نیز جنّت اور دوزخ کیا ہے؟کورس شخصیات کے درمیان کروانے کا ذہن دیا گیا اور اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ مدنی کاموں میں اپنا وقت صرف کرنے کی نیتیں بھی کروائی گئیں۔

شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ہے، امیرِ اہلِ سنّت کی ان مدنی تحریکوں میں اسلامی بہنوں کی پچھلے ماہ کی کارکرگی یہ ہے:

ملک و بیرون ملک میں76,854اسلامی بہنوں نے روزانہ جائزہ لیا،22,273اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا،24,703 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا،54,948 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کا اہتمام کیا،51,504 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے،65,166 اسلامی بہنوں نے 313درود پاک پڑھے،72,352 اسلامی بہنوں 12نے منٹ مطالعہ کیا،13,308 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی ،10,057اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے،تہجد 6,012 اسلامی بہنوں نے پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام09 اکتوبر 2020ء کو عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کااجمیر ریجن کی شعبہ تعلیم  ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعۂ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے نیز مدنی کاموں میں مزید بہتری اور اضافے کے لئے ترغیب بھی دلائی۔