دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا زمبابوے کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نومبر2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے لئے زیادہ سے زیادہ شخصیات خواتین سے ملاقات کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ شب وروز بیرون ممالک کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا، کینیا اور تنزانیہ کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شب وروز بیرون ممالک کی رکن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم اور کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھا تے ہوئے اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی ریجن ملک بحرین قادری کابینہ منامہ شہر کی ذیلی نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی ریجن نگران  اسلامی بہن کا مدنی مشورہ ہو اجس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیزنکات برائے ربیع الاول سمجھائے ۔ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام افغانستان ریجن کے ملک ایران میں بلوچی زبان میں بذریعہ اسکائپ 26 دن کا ”مدنی قاعدہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تربیت کی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی  بہن کا نیو زی لینڈ کی کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز ماہ ربیع الاول کے نکات پر کلام کیا نیز اس مبارک ماہ میں محفل نعت کے ذریعے نئی اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء کو  مجلس رابطہ کی عالمی سطح ذمہ دارہ و رکنِ عالمی مجلس کا بنگلہ دیش کی ملک سطح اور زون سطح مجلس رابطہ ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور بہتری لانے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  18 اکتوبر 2020ء کو آسٹریلیا ریجن نگران کا میلبورن کی نگران و شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلامی بہنوں نے لاک ڈاؤن میں کورسز کے ذریعے نئی اسلامی بہنوں کی مدنی ماحول سے وابستگی اور شارٹ کورسز میں دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مدنی کاموں میں در پیش مسائل کے حل پر کلام ہوا ۔ذمہ داران کو مدنی تحریک میں انفرادی کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید تفسیر سے متعلق شارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ، موہانوگر زون میں 17 اکتوبر 2020ء کو 2 مدرسۃالمدینہ بالغات شروع ہوئے جن میں 35 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام  11 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش کے شہر سلہٹ زون میں مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

اسلامی  بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام 17 اکتوبر 2020ء کو بنگلادیش میں 26 روزہ مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا ۔

قراٰن پاک کی تعلیم عام کرنے ،خصوصاً تجوید کے مطابق پڑھانے اور ساتھ میں اسلامی بہنوں کو فرض علوم سِکھانے کے حوالے سے اس شعبے میں مزید کوششیں جاری ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام20 اکتوبر 2020ء کو سوڈان اور مصرکی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورسز اور انفرادی کوشش پر تبادلۂ خیال کیا نیز انفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے’’تبرکات کی بر کتیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو’’ربیع النور‘‘ کی آمد کی خوشی میں ’’مکتوب عطار‘‘ سنا کر اپنے گھروں میں چراغاں کرنے، مدنی انعامات کا رسالہ پر کرنے اور درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا ۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔