بنگلادیش
کے شہر سیدپور کے دارالمدینہ میں تین دن کے
مدنی کام کورس کا آغاز


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کویت کے
ڈویژن خیطان میں بذریعہ اسکائپ اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے
میں تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے
اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام29 نومبر2020ء کو مدنی
ریجن کے ممالک کی بڑی سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران اسلامی بہنیں،بحرین اور قطر کی کابینہ نگران اسلامی بہنیں اورکویت ڈویژن نگران اسلامی بہن نے
شرکت کی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمبلغہ و معلمہ تیار کرنے کےلئے ہر ہفتے
مدنی حلقے لگانے کی ترغیب دلائی نیزہفتہ
وار ر سالہ تعداد میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی دوکابینہ نیروبی
اور ممباسامیں بذریعہ نیٹ چار مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں تقریباً
62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کی تقریباً223اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں بھی دوسرے
تمام ممالک کی طرح ٹیلی تھون میں اسلامی بہنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
نارتھ امریکہ
ریجن کے ملک امریکا کی ڈویژن بالٹیمور کی
ذمہ داران کامدنی مشورہ

مجلس اصلاحِ
اعمال کے زیرِ اہتمام مدنی ریجن کی ملک
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام23 نومبر2020ء کو مدنی ریجن کی ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی
مجلس شعبہ اصلاح اعمال کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے شعبے اصلاح اعمال کے حوالے سے نکا ت فراہم
کئے نیزمدنی مذاکرہ کارکردگی کو 100 فیصد بنانے کے مدنی پھول پیش کئے ،مزید ذاتی جدول کو جمع کروانے اورماتحتوں کی کارکردگی کو چیک کرنے کا بھی ذہن دیا جبکہ اصلاح
اعمال اجتماع اور نیک اعمال کے اہداف پیش
کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے ملائشیا میں
بذریعۂ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” سیرتِ سیدناغوث پاک رحمۃ اللہ علیہ “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”جنات کا بادشاہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے افریقن
عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 7
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ” غوثِ پاک کا خاندان “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں
میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
