ممبرا کابینہ میں ممبرا کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کا دو
دن کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہند ممبئی ریجن، تھانے زون، ممبرا کابینہ میں دو دن ممبرا کابینہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے تمام ڈویژن ذمہ داران
کا اور مدنی دورہ ڈویژن سطح ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے پہلے دن مدنی دورہ (انفرادی کوشش ) کی اہمیت سمجھاتے ہوئے نیک اعمال کے سوالات کے مطابق زندگی گزارنے کے
مدنی پھول پیش کئے۔ دعوت اسلامی کے
ہرشعبےکومضبوط بنانے کا ذہن دیا نیز کارکردگی وقت پر بڑھانے کی ترغیب دلائی اور مزید اہداف بھی دئیے۔
مدنی مشورے
کے دوسرے دن ممبرا کابینہ کے تھانے ڈویژن میں ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنی تمام مشاورت و تمام ذیلی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا اور کابینہ نگران سے ملنے والے نکات ذیلی
سطح تک شریک ذمہ داران تک پہنچاکر انہیں آٹھ مدنی کام کے تحت آئندہ کے اہداف دئیے۔