دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام08 دسمبر2020ء کو مدنی ریجن رضوی کابینہ کی نگران اسلامی بہن اپنی ماتحت اسلامی بہنوں  کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کے کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک کویت کی  ڈویژن خیطان میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اپنے ماتحت اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی تربیت کی نیز دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے،مزید نیکی کے کاموں کو تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق کرنے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام 7دسمبر 2020ء کوعرب شریف ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام06 دسمبر2020ء کو  مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی ریجن کی بڑی سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران اسلامی بہنیں،قطر اور بحرین کی کابینہ نگران اسلامی بہنیں اور کویت کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام06 دسمبر2020ء کو عمان کی جملہ ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ٹیلی تھون کے لئے کوششیں کرنے پر ذ مہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف کی اجمیری زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ  مدنی مشورہ کیا جس میں اجمیری زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ان سے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت کے مدنی پھول پیش کئے، ماہانہ کارکردگی کو مزید کیسے بہتر بنایا جا سکتا اور نیکی کے کاموں کو مزید کیسے بڑھایا جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بار ےمیں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کینیا کی نیروبی اور ممباسا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کینیا کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورشیڈول اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے راہنمائی کی نیززیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے،مدرسۃ المد ينہ با لغات کھو لنے،مدنی بکس رکھوانےاور غسل میت کورس کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  بنگلہ دیش، ڈھاکہ ریجن نگران کا 5دسمبر2020 ء کو ڈھاکہ ساؤتھ اور ہل ٹریک کی زون نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں دعائے حاجات اجتماع کے مدنی پھول سمجھائے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے شہر کومیلا زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے معلومات فراہم کی۔ اجتماع میں 2 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنو ں مدنی ریجن عرب شریف میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عرب شریف کی ملك نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور 8 دینی کاموں کو بڑھانے اور نئے شہروں میں نیکی کے کام شروع کرنے پر مشاورت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ  بالغات کے زیرِ اہتمام04 دسمبر2020ء کو شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام ریجن کی پہلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات عالمی سطح، یوکے(لندن،اسکاٹ لینڈ، مانچسٹر، بریڈفورڈ، برمنگھم)، ہند، ساؤتھ افریقہ، سینٹرل افریقہ( یوگنڈا، کینیا ممباسہ اور کینیا نیروبی) ہجویری ریجن (ایران)، یورپین یونین(ڈنمارک،اسپین، اٹلی آسٹریا، فرانس)، بنگلہ دیش ، افریقن عرب(ترکی )، ایسٹ افریقہ(ماریشس)، مڈل ایسٹ( کویت، عمان،قطر) اور آسٹریلیا کی پہلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرریوں کے حوالے سے اہداف لئے نیز کارکردگی جدول اور عملی جدول کے حوالے سے مزید مدنی پھول دئیے۔