دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن، چشتی کابینہ ، ملک بحرین، ڈویژن فیضان غریب نواز میں  سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۃٔ دعوتِ اسلامی نے” خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ترغیب دلائی کہ اللہ پاک کی اطاعت کریں اور نمازو روزہ کی پابندی کا ذہن دیا نیز نماز و روزہ کی غفلت کی تباہ کاریاں اور آخرت میں ملنے والے عذاب سے آگاہ بھی کیا۔