مدنی ریجن
نگران اسلامی بہن کا عرب شریف کی جملہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا
عرب شریف کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں کم و بیش 34 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے تربیت کی اور پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کی نیز ان کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی پھولوں کے مطابق اطاعت
کرتے ہوئے نیکی کے کام کرنے پر تربیت کی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں
مرادآباد کی ذیلی نگران اور ایران نگران نے اسلامی بہن شرکت کی ۔
ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نے ذیلی نگران کے مدنی کاموں کا
جائزہ لیا اور انکی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی فرمائی اور مزید ذمہ دار اسلامی
بہنیں بڑھانے کے اہداف دیئے۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 2دسمبر
2020 بروز بدھ مجلس اصلاح اعمال پر مقرر
رکن عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ یوکے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس
میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن،
بریڈفورڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی مجلس اصلاح اعمال ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس اصلاح
اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول schedule
کو وقت پر فِل Fill کرنے کا ذہن دیا اور اپنی ماتحتوں کو بھی
جدول فِل کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ماہانہ کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ یہ ماہانہ کارکردگی ہمارے
کام کا proof ہے
نیز کام کو بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی کی
اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے ۔
نگران
عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی و
ملائیشیاء کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 1 دسمبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا ترکی و ملائیشیاء کی اسلامی بہنوں
کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں دعائے حاجات و کارکردگی جائزہ سے متعلق بات چیت ہوئی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 3دسمبر 2020ء کو آسٹریلیا
کی سڈنی کابینہ میں کابینہ سطح کا مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن نگران اور کابینہ
مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ
دار اسلامى بہن نے ’’حبِ جاہ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سڈنی کابینہ میں دیگر
مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت اور آنے
والی چھٹیوں (School holidays) میں مدنی کام اور شارٹ کورسز کے حوالے سے مشاورت
کی ۔


دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں دعوتِ اسلامی کا
ماہانہ اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ اولیاء کرام کے
پاکیزہ اوصاف ‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے تا دمِ
آخر وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع میں کم و بیش اٹھائیس اسلامی بہنوں نے شرکت
فرمائی ۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ماپوتو موزمبیق ائیرپورٹA کے علاقے میں 30 نومبر
بروز پیر شریف کو ایک مقامی اسلامی بہن کے گھر پورتگیز میں محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت
اسلامی نے وہاں ’’ نماز کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا
تعارف کروایا اور مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی ۔ مقامی اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا ۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے ملائشیا میں بذریعہ اسکائپ پر سنتوں بھرا اجتماع کیا گیاجس
میں کم و بیش 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت ا سلامی نے ’’ کرامتِ اولیاء‘‘ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کے ذریعے قرب
خدائے رحمن حاصل کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے
کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجن میں کم
و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوفِ خدا و عشقِ مصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی
زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف، فاروقی کابینہ کے ڈویژن ضیائے مرشد میں بذریعہ اسکائپ اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقريبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔