اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِاہتمام 7نومبر 2020ء کومدنی ریجن کے ملک عرب شریف میں ون ڈے سیشن بنام ”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد قراٰن و احادیث کی روشنی بتائے گئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیرِ اہتمام مدنی ریجن کے ملک کویت میں ون ڈے سیشن بنام”مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مسکرانے کے دینی و دنیوی فوائد سیکھنے کا موقع ملا ۔شرکائے کورس نے بہت اچھے تاثرات کا اظہار فرمایا نیز کورس کے اختتام پر دیگر شارٹ کورسز کرنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کا اظہار فرمایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ہند دہلی ریجن، نیپال زون میں شارٹ کورسز زون ذمہّ دار اسلامی بہن نے نیو کورس ’’مسکرانے کے دینی اور دنیاوی فوائد‘‘ کا تربیتی سیشن ہوا جس میں تقریباً 8 مدرسہ اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔

زون شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی سیشن میں شریک تمام مدرسات کو کورس کا تعارف پیش کرتے ہوئے کورس کروانے کے انداز پر کلام کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 پچھلے دنوں  کویت، خیطان ڈویژن، میں بذریعہ اسکائپ آن لائن اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیاجس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے ’’مدنی آقا ﷺ کی اپنی اُمَّت سے محبت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز اجتماع میں ٹیلی تھون کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا میں15 جولائی سے ڈیلی کلاسز کا انقعاد ہو رہا ہےجس میں صراط الجنان کی تفسیر القرآن کا  تیسرا پارہ جاری ہے

اسلامی بہنوں کو اس کورس میں 3آیات کی تلاوت اور تفسیر سننے کی سعادت ملتی ہے تقریباً 15سے 18 اسلامی بہنیں شرکت کرتی ہیں اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی وقتاً فوقتاً دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی بھی تر غیب دلا تی رہتی ہیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  نگران مجلس مشاورت کا ترکی ، ملائیشیا اورانڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں کارکردگی کا جائزہ ، درس و بیان میں حلقہ لگانے کے طریقے پر بات چیت ہوئی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  عالمی مجلس اور مجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مجلس رابطہ وشعبہ تعلیم کے تحت کےمدنی کاموں پر کلام کیا نیزفیضان آن لائن اکیڈمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے بارے میں مشاورت کی جبکہ دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کا حل پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے ” آقا کریم کی امت سے محبت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت ا سلامی نے’’ نور والا چہرہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ملک ملائشیا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا اجتماع کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔ دعوت ا سلامی نے ’’ہم کیوں نہیں بدلتے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا عشق مصطفی ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63 نیک اعمال کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف ضیائی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور اپنے نیک اعمال میں مزید اضافہ کرنے کا ذہن دیا ۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کا ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ کا مطالعہ کرنے ، سننے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں بھی پیش کی جاتی ہے۔ اس ہفتے سینٹرل افریقہ ریجن میں اسلامی بہنوں کی کوشش سے 210 اسلامی بہنوں نے رسالہ’’ عاشق میلاد بادشاہ‘‘ پڑھنے ، سننے کی سعادت حاصل کی۔