دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دونوں کابینہ نیروبی اور ممباسامیں اس ماہ دسمبر 2020 ء میں ملک نگران اسلامی بہن اور کا بینہ ذمہ داران نے ماہانہ مدنی مشورے لئے دونوں کابینہ میں 5 ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے گئے۔

ایک ماہانہ اجتماع یہاں کی مقامی زبان میں اور ایک ماہانہ اجتماع انگلش زبان میں کیا گیا۔ہر ہفتہ رسالہ سننے، سنانےاور کارکردگی لینے کا سلسلہ ہوا ۔ مزید ذمہ داران کی تر بیت کے لیے ماہانہ تربیتی حلقہ اور عوام اسلامی بہنوں کی اصلاح کے لئے نیک اعمال اجتماع کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کفن دفن کی تربیت اور شارٹ کورسز کے تحت کورس مسکرانا سنت ہے اس کی بھی ترکیب کی گئی۔