دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر بروز بدھ 2020 ء کو  مدنی ریجن، عرب شریف، عطاری کابینہ کا ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کا ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ بذریعہ اسکائپ ہوا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں اجتمائی محاسبہ تلفظ کی درستگی کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی تذکرہ مرشد نیز شجرہ عالیہ اور پردے کے متعلق ترغیبی بیان ہوا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اور 21 اکتوبر 2020   سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے ’’آقا کریم کی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو’’ربیع النور‘‘ کی آمد کی خوشی میں اپنے گھروں میں چراغاں کرنے، اجتماع میں شرکت کرنے، سنتوں پر عمل کرنے، درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020  ء کو شب وروز بیرون ِممالک کی رکن اسلامی بہن نے بذریعہ واٹس ایپ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا، کینیا اور تنزانیہ کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی فارم اور کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھا تے ہوئے اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  21 اکتوبر 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی امت سے محبت کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی مذکراہ دیکھنے کا ذہن دیا اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن، ملک عرب شریف میں ملک نگران  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ محفل نعت کرنے، تقسیم رسائل کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بہنوں کوشارٹ کورسز کروانے کی نیت کی گئی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف ِخدا  و عشق ِمصطفےٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبہ کے ساتھ شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2020 کو کویت کے ڈویژن خیطان میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہن کو مدنی انعامات ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کرنے، اور اس میں کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے ملائشیا میں بذریعہ  اسکائپ اور انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئےجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت ِا سلامی نے’’آقا کی امت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے افریقن عرب ریجن کے ملک ترکی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے ” فیضانِ ربیع الاول “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020 ء کو مدنی ریجن کے ساتھ   شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبہ اصلاح اعمال کے حوالے سے مدنی ریجن کی ملک سطح کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا ۔کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی اور نئے نکات کے بارے میں آگاہ کیا۔ مدنی انعامات کے شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور اسلامی بہنوں کو مزید بہتر طریقے سے مدنی کام کرنے کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن نگران اسلامی بہن کا عرب شریف ،   عمان کی ملک نگران، قطر اور بحرین کی کابینہ نگران مزید کویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کےساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں تربیت کے مدنی پھول پیش کئے گئے، ماہانہ شیڈول کی نمبرنگ و پرسنٹیج بتا کر حوصلہ افزائی کی گئی، ماہانہ کارکردگی و دیگر کاکردگیوں پر حوصلہ افزائی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو نگران عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے   ملائیشیا اور انڈونیشیاء کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ کیا جس میں ربیع الاول کے مدنی پھولوں کے مطابق کوششیں کرنے پر بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن، کویت خیطان میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے مشورہ کرنے کے فوائد بتائے۔ دعوت ِاسلامی میں مشورے کو کتنی اہمیت دی جاتی ہے اس بارے میں مدنی پھول بتائے ۔ تقسیم رسائل اور نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا ۔