اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 2دسمبر  2020 بروز بدھ مجلس اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ یوکے کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی مجلس اصلاح اعمال ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں کارکردگی شیڈول schedule کو وقت پر فِل Fill کرنے کا ذہن دیا اور اپنی ماتحتوں کو بھی جدول فِل کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے کا ذہن دیا۔ مزید ماہانہ کارکردگی کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ یہ ماہانہ کارکردگی ہمارے کام کا proof ہے نیز کام کو بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی کی اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے ۔