دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر سڈنی  میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے انگلش زبان میںThe Holy Prophet love for Ummah کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی ریجن عرب شریف اجمیری زون کے  تمام ڈویژنز میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ر 12 ربیع الاول کو پڑھا جانے والا وظیفہ بتایا نیزترغیبی بیان میں پردے کی اہمیت اور اس کی فرضیت کے بارے میں بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں مدنی ریجن ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف کی ملک نگران اسلامی بہن،بحرین اور کابینہ قطب مدینہ کی کابینہ نگران اور کویت کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورتقسیمِ رسائل کے اہداف دئیے نیز ماہِ ربیع الاول میں محافل نعت رکھوانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26اکتوبر 2020 ء کوڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا ڈھاکہ نارتھ میرپور کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہواجس میں 3 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نئی ڈویژن میں مدنی کام شروع کرنے نیز مشاورت مکمل کرنے کاہدف دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف عثمانی کابینہ میں بذریعہ ا سکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیاگیا جس میں تقریباً07اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام26 اکتوبر 2020ء کوعرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن فیضانِ حسنین کریمین رضی اللہ عنہما میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیاگیا جس میں تقریباً10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز اپنے شب و روز نیک اعمال رسالے کے مطابق گزانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام26 اکتوبر 2020ء کو عرب شریف رضوی کابینہ ڈویژن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا میں بذریعہ اسکائپ نیک اعمال اجتماع کا انعقادکیاگیا جس میں تقریباً13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز اپنے نیک اعمال میں مزید اضافہ کرنے اور آئندہ ماہ وقت پر اپنا رسالہ جمع کراونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر بروز بدھ 2020 ء کو  مدنی ریجن، عرب شریف، عطاری کابینہ کا ڈویژن سطح پر اسلامی بہنوں کا ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ بذریعہ اسکائپ ہوا جس میں11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جس میں اجتمائی محاسبہ تلفظ کی درستگی کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی ترغیب دلائی گئی تذکرہ مرشد نیز شجرہ عالیہ اور پردے کے متعلق ترغیبی بیان ہوا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اور 21 اکتوبر 2020   سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت ِاسلامی نے ’’آقا کریم کی امت سے محبت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو’’ربیع النور‘‘ کی آمد کی خوشی میں اپنے گھروں میں چراغاں کرنے، اجتماع میں شرکت کرنے، سنتوں پر عمل کرنے، درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا نیز اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اکتوبر 2020  ء کو شب وروز بیرون ِممالک کی رکن اسلامی بہن نے بذریعہ واٹس ایپ سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگینڈا، کینیا اور تنزانیہ کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگی فارم اور کارکردگی جدول کے حوالے سے نکات سمجھا تے ہوئے اسلامی بہنوں سے اہداف بھی لئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  21 اکتوبر 2020 ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اپنی امت سے محبت کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی مذکراہ دیکھنے کا ذہن دیا اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر 2020ء کو مدنی ریجن، ملک عرب شریف میں ملک نگران  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مدنی کاموں کو بڑھانے، زیادہ سے زیادہ محفل نعت کرنے، تقسیم رسائل کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بہنوں کوشارٹ کورسز کروانے کی نیت کی گئی۔