اسلامی  بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 2 اکتوبر 2020 ء کو نیپال زون میں شارٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تربیتی سیشن ہوا جس تقریباً 11 مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دہلی ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیت میں شریک اسلامی بہنوں کو کورس ’’جنت و دوزخ کیا ہیں؟‘‘ کا تعارف پیش کیا اور کورس کی خصوصیات بتاتے ہوئے مدرسات کو کورس کروانے کے انداز اور کارکردگی کے حوالے سے تربیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے  زیر اہتمام ہند دہلی ریجن میں ماہ ستمبر میں مدرستہ المدینہ بالغات کی طالبات میں 9 اسلامی بہنوں نے مدنی قاعدہ اور 5 اسلامی بہنوں نے ناظرہ قرآن پاک مکمل کیا۔ اور ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔تقریباً ان تمام اسلامی بہنوں نے ہی اکتوبر سے مدرستہ المدینہ بالغات میں تدریس کا آغاز فرما دیا ہے۔

مدرسۃ المدینہ بالغا ت میں وہ خواتین جو کسی وجہ سے قرآنِ پاک درست نہیں پڑ ھ سکی تھیں انہیں قراٰن پاک کی درست تعلیم دی جاتی ہے۔ نیز نماز، غسل اور وضوکے ضروری احکام سے آگاہ کرنا، سنتیں اور آداب سکھانا اور نیک انعامات کے رسالے کے ذریعے جائزہ کرنا اور کروانا بھی شامل ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مجلس بیرون ملک  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مجلس بیرون ملک کی شعبہ مالیات کی تقرری سے متعلق اسلامی بہنوں کے ساتھ اہم امورپر مشاورت کی نیز مالیات کی تقرری پر بات چیت ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام04 اکتوبر 2020ء کومدنی ریجن کی پہلی بڑی سطح کی  نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان ملک نگران، قطر اور بحرین کابینہ نگران اورکویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور2020 ء تا 2026ء کےاہداف کو پورا کرنے کے لئے ابھی سے ہی کوششیں تیز کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کا خود مطالعہ کرنے اور دوسروں کو بھی اس کے مطالعہ کرنے کی بھر پور ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 1 اکتوبر 2020 ء کو مدنی ریجن کے ساتھ عالمی مشاورت شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبہ مدنی انعامات کے حوالے سے مدنی ریجن کی ملک سطح کی نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا۔   کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی فرمائی اور نئے نکات کے بارے میں آگاہ کیا نیز مدنی انعامات کے شعبے کی کارکردگی کے حوالے سے اپڈیٹ کیا اور اسلامی بہنوں کو مزید بہتر طریقے سے مدنی کام کرنے پر ذہن سازی فرمائی جس پر اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ساؤدرن افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن  کا 2اکتوبر 2020 ء کو موریشس کی ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک شعبہ مشاورت کو مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

اس ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ ریجن کی کم بیش243 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


 سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی بہن کا دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی مشورہ لیاجس میں تقریباً تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کارکردگی، شیڈول اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے، مدرسہ با لغات کھو لنے، مدنی بکس رکھوانےاور غسل میت کورس کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ساودرن افریقہ ریجن کی ذمہ داران سے مدنی مشورہ کیا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔ ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی گئی اور کارکردگی وقت پر مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی مزید شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی اور کاکردگی وقت پر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام   30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہن سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں سابقہ کاکردگی کا جائزہ لیا گیا مزید کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ شعبہ پرتقرری کرنے کی ترغیب دلائی مزید سوالات کے جوابات دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29اور30ستمبر 2020   ء کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع منعقد ہوئے جن میں تقر یبا 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے امت ِمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوصیات کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی مذاکر ہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔ اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی گئی۔