
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام7 جون2021ء سے مدنی ریجن کویت Kuwait
میں 30 دن پر مشتمل کورس بنام ”فیضانِ تجوید و نماز “ کا آغاز ہوا جس میں اسلامی
بہنیں شرکت کررہی ہیں۔
اس
کورس کادورانیہ ایک گھنٹہ ہے جبکہ اس کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی
قاعد)
، فقہ(وضو،غسل
،اذکارِ نماز مع پریکٹیکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا
موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
حیدر آباد زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ممبئی ریجن، حیدر آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران و اراکین
زون نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے آٹھ دینی کاموں کا فالو اپ کیا اور دینی کاموں میں آنے والی
کمزوری کو دور کرنےاور اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔ نگران زون
اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے تمام اسلامی بہنوں کو ہدف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی
مشورے میں رسالہ کارکردگی مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے لنک کے ذریعے جمع کرنے کا
طریقہ سمجھایا گیا اور ہر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کا ذہن دیاگیا جس پر
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیت کا اظہار کیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پونے زون نارائن
گاؤں ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اور
تاجرات سمیت کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے ذکر اللہ کی برکتوں کے فضائل بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو فکرِ
آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔
ساؤتھ افریقہ
ڈربن کابینہ میں قائم فیضان مدینہ فونکس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ڈربن کابینہ میں قائم فیضان مدینہ فونکس میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں سمیت مدرستہ المدینہ کے مدرسات نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی دینی کاموں میں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیز دیگر اسلامی بہنوں کو بھی دینی
کاموں میں عملی طورپر شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” دینی علم حاصل کرنے“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے آخرت کی تیاری کرنےکی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” ثواب اور دینی علم
حاصل کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
جنوبی افریقہ
لیسوتھو کابینہ آن لائن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ لیسوتھو کابینہ آن لائن ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عاملاتِ
نیک اعمال تیار کرنے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ
پیٹرماریٹزبرگ کابینہ میں شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ پیٹرماریٹزبرگ کابینہ میں شخصیات خواتین سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے دو نئی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں
نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
آن لائن فیضان اکیڈمی میں شمولیت کرنے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ افریقہ لیسوتھو کابینہ میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ لیسوتھو کابینہ میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن اور شعبہ علاقائی دورہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لیسوتھو کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی شعبہ جات کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ساؤتھ افریقہ
کی ملک نگران اسلامی بہن کا شعبہ اصلاحِ اعمال کی ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن کا شعبہ اصلاحِ اعمال کی
ملک سطح ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں افریقہ کی ملک نگران
اسلامی بہن نے ان کی تربیت کی اور شعبے کے
دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ساؤتھ افریقہ
ویلکم کابینہ میں انگلش زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ
افریقہ ویلکم کابینہ میں انگلش زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کرنے
اور دینی علم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے اور مزید
اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ ویلکم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اورنیکی کی دعوت میں اضافہ کرنے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے اور دعوت اسلامی کی تمام دینی سرگرمیوں حصہ لینے کا ذہن دیا۔