دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کیپ ٹاؤن کابینہ میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ساؤتھ افریقن کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ویلکم کابینہ میں نیو مسلم اسلامی بہنوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ساؤتھ افریقن کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے تین نیو مسلم اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور شارٹ کورس(کم و قتی نصاب) کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ڈربن کابینہ کے نئے علاقے میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن سمیت چار ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نےوہاں کی مقیم اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ رسائل بھی بطور تحفہ پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 31 مئی 2021ء کو عالمی مجلس بین الاقوامی امور کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداً تربیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی جس میں ماہانہ شیڈول،ماہانہ کارکردگی ،مدنی مشورے ، میلز کا رپلائی،رسالہ نیک اعمال کا جائزہ اور دیگر کارکردگیاں شامل تھیں ۔

بنگلہ دیشی زبان بولنے والی اسلامی بہنوں کے لئے پوری دنیا میں کام کرنے کے لئے ذمہ دار کا تقرر ہو گیا ۔اب جہاں جہاں بنگلہ دیشی زبان بولنے والی اسلامی بہنیں ہیں ان کے لئے نکات بنائے گئے جس سے دینی کاموں میں مزید ترقی ہوگی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یکم جون2021ءبروز منگل جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بنگلہ دیش ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک نگران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر کارکردگی دینے، اپنی ذمہ دار اسلامی بہن کی اطاعت کرنے،رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور اپنی ذمہ دار کو ہر ماہ جمع کروانےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ملک ایران میں ڈویژن سطح پر بذریعہ اسکا ئپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”غیبت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غیبت سے بچنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  تنزانیہ دارالسّلام میں ا نگلش زبان میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہکے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  تنزانیہ دارالسّلام کے دو علاقے رڈ کراس اور کریاکو میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” فیضان سیدنا امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے القابات ، اعلیٰ کرداراورزمانہ تعلیم“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ کی سیرت کو اپنانے ، دینی کاموں میں حصہ لینے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن سوراشٹر زون میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

رکن زون اسلامی بہن نے شعبہ فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں کو ای -رسید کے حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ای -رسید کے نظام کو مضبوط بنانے اور اسلامی بہنوں کو ای -رسید استعمال کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔