دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام تنزانیہ دارالسلام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت تنزانیہ کی ملک ذمہ دار اسلامی بہن، کابینہ ذمہ دار اور دیگر دو ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز تنزانیہ دارالسلام میں جامعۃُالمدینہ کھولنے کے موضوع پر کلام ہوا اور اس کام میں درپیش مسائل سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسلام میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نے درس وبیان کرنے والی اسلامی بہنوں کی غلطیوں کی اصلاح کی اور درس و بیان کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں ترکی کے شہر استنبول میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”نرمی کیسے پیدا کریں؟“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام 11 جون2021ء  کومدنی ریجن جدہ شریف فاروقی کابینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز کس شعبے کے لئے اجیر کرنا طے ہے ؟ کس شعبے کی اجیر کی جاب ڈسکپرشن کیا ہو گی ؟ اجارہ پراسز کی آسان ترکیب کیا ہو ؟ ان تمام امور پر مشاورت کی گئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 7جون 2021 ء سے مدنی ریجن کے ملک کویت( Kuwait) میں 30 دن پر مشتمل کورس بنام”فیضانِ تجوید و نماز“کا سلسلہ جاری ہےجس میں 12 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں اسٹوڈنٹس کو تجوید(مدنی قاعدہ) ، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ نماز مع پریکٹیکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  10 جون2021ء کو عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا عمان سے برونائی سفر کرنے والی اسلامی بہن ، مدنی ریجن نگران اور عمان کی نگران اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے برونائی میں اسلامی بہنوں کے دینی کام کا آغاز کرنے کےلئے اہداف دیئے نیز مدنی مرکز کے دئیے گئے مدنی پھولوں کے مطابق دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ”مدینہ شریف کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو مدینے شریف کے مقامات مقدس کے بارے میں بھی بتایا نیز بزرگان دین کے مدینہ شریف سے محبت ا ورآداب و احترام کے واقعات بھی بیان کئے۔


9 جون 2021ء کو دعوت اسلامی کی نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کا مدنی ریجن نگران اسلامی بہن  کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو ہوئی اور مدرسۃ المدینہ بالغات کا درجہ شروع کرنے کے اہداف پر تبادلۂ خیال ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام7 جون2021ء سے مدنی ریجن کویت Kuwait میں 30 دن پر مشتمل کورس بنام ”فیضانِ تجوید و نماز “ کا آغاز ہوا جس میں اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس کادورانیہ ایک گھنٹہ ہے جبکہ اس کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تجوید(مدنی قاعد) ، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ نماز مع پریکٹیکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ممبئی ریجن، حیدر آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران و اراکین زون نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے آٹھ دینی کاموں کا فالو اپ کیا اور دینی کاموں میں آنے والی کمزوری کو دور کرنےاور اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔ نگران زون اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے تمام اسلامی بہنوں کو ہدف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے میں رسالہ کارکردگی مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے لنک کے ذریعے جمع کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا اور ہر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کا ذہن دیاگیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پونے زون نارائن گاؤں ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اور تاجرات سمیت کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ذکر اللہ کی برکتوں کے فضائل بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ڈربن کابینہ میں قائم فیضان مدینہ فونکس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مدرستہ المدینہ کے مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی دینی کاموں میں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیز دیگر اسلامی بہنوں کو بھی دینی کاموں میں عملی طورپر شرکت کروانے کا ذہن دیا۔