دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیرون ممالک کی اسلامی  بہنوں کے درمیان بذریعہ اسکائپ ترغیبی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں ہند، ملائشیا، انڈونشیا،یورپین یونین اورساؤتھ افریقہ کی 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ مجلس بین الاقوامی امور کی ( شب و روز للبنات ) ذمہ دار اسلامی بہن نے”ماہنامہ فیضان مدینہ“میں جاری تحریری مقابلہ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ تحریر و تصنیف کی اہمیت اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اس حوالے سے چند معروضات پیش کئے۔ اس موقع پر بیان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے لئے پھر پور عزم کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک بوٹسوانا (Botswana)میں 7دن پر مشتمل کورس ”فیضانِ ایمانیات“کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ِتوحید و نبوت، الله پاک کے صفات اور اس کے علاوہ بہت ساری معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 21 جون 2021 ء سے ہجویری ریجن کے ملک ایران میں 30دن پر مشتمل کورس  بنام”فیضانِ تجوید و نماز“کا سلسلہ جاری ہےجس میں07 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں اسٹوڈنٹس کو تجوید(مدنی قاعدہ)، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ نماز مع پریکٹیکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بنگلہ دیش ڈھاکہ ریجن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور جدول کارکردگی میں بہتری لانے، وقت پر کارکردگی دینے اور تقرریوں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  19 جون2021ء کو آسٹریلیا ریجن کے ملک نیوزی لینڈ کے ساؤتھ ڈویژن میں پہلا ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 7اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نعمتوں کی قدر کیجئے“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بیرون ممالک کی تمام علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور درست انداز سے کارکردگی تیار کرنے پر کلام کیا نیز دینی حلقے کی مضبوطی پر کلام ہوااور انفرادی عمل بڑھانے کی ترغیب دلائی۔اپنی ماتحت اسلامی بہنو ں میں دینی کام کا جذبہ کیسے بڑھایا جائے؟، حقیقی ترقی کیا ہے اور کیسے ملتی ہے اس کے نکات پیش کئے ۔


    دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا چائنہ اور ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پہلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ذمہ داری کی تبدیلی پر کئے جانے والے دینی کاموں کے حوالے سے نکات بھی دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے کا مکمل طریقہ کار سکھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی۔


Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters was conducted via Skype in UK Region in previous days. Zone responsible Islamic sisters from Birmingham, London, Manchester, Scotland and Bradford had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Region responsible Islamic sister (Majlis short courses for Islamic sisters) followed up the Kaarkardagi (performance) of the attendees [Islamic sisters], did their Tarbiyyah and gave them the points on submitting the performance and the monthly performance schedule. Moreover, she gave them the mindset of improving the department’s religious activities, and a Mashwarah was conducted on designing the short courses for children and teenagers. Also, she discussed on holding a Tarbiyyati session for preparing the new Madrasaat. 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”نرمی کی اہمیت اوردل میں نرمی پیدا کرنے“ کے موضوع پر بیان کیا اورسیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو نرمی کے فضائل بتائیں۔

اسی طرح جنوبی کوریا کے شہر کمھے میں فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے ایک بیمار اسلامی بہن کی عیادت کی اور اس کے بعد کمھے کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات شروع کر نے اور دینی کاموں کو بہتر بنانے پر کلام کیا۔



الحمدللہ عزوجل !دنیا کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ مئی 2021 میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

32 اسلامی بہنوں نے گھر درس کا انعقاد کیا۔

3 مدرستہ المدینہ بالغات لگائے گئے۔

11 اسلامی بہنوں نے تجوید کے ساتھ قراٰن پاک سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔

اردو زبان میں 9 ماہانہ اجتماعات منعقد ہوئے ۔

ماہانہ اجتماعات میں 113 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مقامی زبان میں ایک سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

33اسلامی بہنوں نے علاقائی دورے کے ذریعے نیکی کی دعوت دی۔

کم و بیش 50اسلامی بہنوں نے نیک اعمال کا رسالہ submitکروایا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نئے مقامات پر اجتماعات شروع کرنے میں اسلامی بہنوں کی معاونت، شارٹ کورسز کی ذمہ داری کس کو دی جائے ؟، جو ملائیشیا سے پاکستان و ہند جا چکی ہیں ان کی انفرادی معلومات سے متعلق تاکہ ان کو وہاں دینی کاموں میں لیا جائے اس سب امور پر مشاورت کی۔