
شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
آکولہ زون میں مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جن میں زون وکابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
6 ماہ کے ہونے والے ناظرہ کورس کی تمام
مدرسات کا رکن ریجن نےمدنی مشورہ لیا
جس میں
مدرسات کو اس کورس کی اہمیت و ضرورت پر مدنی پھول پیش کئےنیز شعبہ کے تحت ٹیسٹ کامیاب
طالبات سے مدرسۃالمدینہ بالغات لگوانے ہر گلی میں تعلیم قرآن عام کرنے کا مشن لے کر کام مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر
مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
ممبئی ریجن ، حبلی زون و بنگلور زون میں شخصیات میں دینی حلقے کا انعقاد


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ اسلام کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ فیضان ِاسلام کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان
اسلام کی ذمہ دار عالمی سطح تعلیمی امور
ذمہ دار ، مفتشہ اور شفٹ ناظمہ نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے والی
طالبات خصوصا ً فیضان اسلام پر خصوصی
شفقت کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ وہ مستقل
پڑھتی رہیں ، شعبہ فیضان اسلام کی نیو مسلم کے لئے آن لائن اجتماع کے لئے لائحہ عمل اور ان سے
مضبوط رابطے کی ترغیب پر بات چیت ہوئی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ترکی اور ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور عیدالاضحیٰ میں قربانی کرنے کے اہداف ، قربانی کرنے ، حصے ملانے اور ڈنیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ساؤتھ افریقہ
ریجن کیپ ٹاؤن کابینہ میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن کیپ ٹاؤن
کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” اچھی اور بُری موت“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن میں تمام کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں ساؤتھ افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
ساؤتھ افریقہ ریجن ویلکم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن ویلکم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت کے بارے میں مدنی پھول پیش کئے نیز ہفتہ وار رسالے کا خود بھی مطالعہ کرنے اور
دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب
دلانے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ ریجن ویلکم کابینہ میں انگلش اور اردو زبان میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ ریجن ویلکم کابینہ میں بذریعہ
اسکائپ انگلش اور اردو زبان میں سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں28اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”ہمیں دنیا نے کیا دیا؟“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن ڈربن کابینہ میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت15 ٹیچرز نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے
ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس
میں بہتری لانے کے نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اپنے ہمراہ
شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ افریقہ
ریجن لیسوتھو کابینہ میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ ریجن لیسوتھو کابینہ میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں20 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اپنے آخرت کو بہتر بنانے کے باقاعدگی سے رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے
اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
عالمی مجلس
اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا ہفتہ وار مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21جون 2021ء کو ملک اور بیرون ملک کی عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں درج ذیل باتوں
پر کلام ہوا۔
غیر فعال اسلامی بہنوں کو فعال
بنانا،مکتبۃالمدینہ سے جاری ہونے والی کتاب اسلامی بہنوں کے بیانات کو کس طرح
مبلغات تک پہنچایا جائے اور کتنی تعداد میں چھپوا ئی جائے اورمزید مختلف مسائل پر بھی کلام ہوا جس کا باہمی
مشارت سے حل نکالا گیا۔