عالمی مجلس بین
الاقوامی امور کی اسلامی بہن کامختلف ممالک کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں عالمی مجلس
بین الاقوامی امور کی اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں یوکے، یورپین
یونین، ہند،یوگنڈا اور ساؤتھ افریقہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں ترقی کرنے کے مدنی پھول ،وقت کی
اہمیت اور صحت کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے گئےنیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔

نيكى كى
دعوت كو عام كرنے كے جذبے کے ساتھ پچھلے
ہفتے ساؤدرن افریقہ کے ملک موریشس میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی
چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
30 اسلامی
بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
5 اسلامی
بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
50 اسلامی
بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
93 اسلامی
بہنوں نے 313 درود پاک روزانہ پڑھے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ ون
ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے” ایک زمانہ ایسا آئے گا“کے موضوع پر بیان کیا اور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو فتنوں
سے بچنے اور اچھی صحبت پانے کے مدنی پھول بیان کئے نیز حلال وحرام کے معاملے میں
بے پرواہی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند، ممبئی ریجن،
بنگلور زون، مینگلور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ملک ایران
میں کورس بنام ’’فیضان تجوید و نماز کورس ‘‘کاانعقاد ہوا ہے جس میں
درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھانےکاسلسلہ ہوانیز اس کے ساتھ ساتھ نماز اور فقہ کے مسائل بھی سکھائےگئے۔

22
جون 202۱ ء کو ساؤدرن ریجن میں ریجن نگران اسلامی
بہن نے موریشس کی ملک نگران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں موریشس میں فیضان شریعت کورس شروع کرنے پر بات
چیت کا سلسلہ ہوا مزید اس موقع پر دینی کاموں میں مضبوطی لانے کا ذہن بھی دیا ۔

شعبہ
علاقائی دورہ للبنات دعوت اسلامی کےزیراہتمام
22جون 2021ء کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں 3 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام حبلی زون کہ بلگام کابینہ اؤر
گلبرگہ کابینہ میں کفن دفن 5دن کا تربیتی
کورس منعقد کیا گیا۔

شعبہ کفن
دفن للبنات دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام حبلی زون تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبہ کفن دفن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام ممبئی ریجن، ناگپور زون میں
دو مقامات پر اصلاح اعمال تربیتی اجتماع منعقد ہوئے جن میں تقریباً 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
