
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جولائی2021ء کو ساؤتھ افریقہ علاقے
جوہانسبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”والدین کے ساتھ حسن
سلوک “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آنےا ور ان کی اطاعت و فرمانبرداری
کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں
”کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 15
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی
اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کے متعلق
شرعی معلومات فراہم کیں نیز اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتےہوئے نیکیوں
بھری زندگی گزانے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جولائی2021ء کو ساؤتھ
افریقہ کے علاقے ویلکم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”بخشش کے فضائل“
کے موضوع پر اصلاحی بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے نیز ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے خود بھی شرکت کرنے اور دیگر
اسلامی بہنوں کو بھی اپنے ہمراہ شرکت کروانے کا ذہن دیا ۔
The
course ‘social media’ held in different areas of West Midlands Kabinah
(Birmingham Region, UK)

Under
the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, a course, namely
‘social media’ was held in different areas of West Midlands Kabinah (Birmingham
Region, UK) in
previous days. Approximately, 171 Islamic sisters had
the privilege of attending this spiritual course.
The
attendees
[Islamic sisters] were explained the positive and negative points
regarding the social media, and they were given the mindset of refraining from
using the social media unnecessarily.

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30جون2021ء کوجنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ
اسکائپ ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نیکیوں میں حرص کیسے
پیدا کریں؟“کے موضوع پر بیان کیااور سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں کا جذبہ بڑھانے کے مدنی پھول بیان کئے
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیرے اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ ریجن کے حبی گنج کابینہ میں دینی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں 55 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نماز و
غسل کا طریقہ سکھانے کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 30 جون 2021ء کو
ساؤتھ افریقہ ڈربن کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کے حوالے سے نکات فراہم کرتے ہوئے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ پیٹرماریٹزبرگ (Pietermaritzburg)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
ملک سطح کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور روزانہ رسالہ نیک
اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کے دینی کاموں میں
عملی طور پرحصہ لینے کاذہن دیا ۔

دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دونوں ساؤتھ افریقہ ڈربن کابینہ میں محفلِ ذکر ونعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر
اہتمام انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ”مدنی قاعدہ کورس اور اذکارِ نماز کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں مقامی اسلامی بہنیں شرکت کررہی
ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے
ساتھ مدنی قاعدہ وغیرہ کی تعلیم دی جارہی ہے اور اس کے علاوہ نماز کے اذکار وغیرہ بھی سکھائے جارہے ہیں۔
اسی طرح انڈونیشیا کے صوبے آچے میں ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
فنانس ڈیپاٹمنٹ کی تمام ملک و بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر
اہتمام جون2021ء میں فنانس ڈیپاٹمنٹ کی
تمام ملک و بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فنانس ڈیپاٹمنٹ
کی عالمی تاڈویژن سطح کی رہائشی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اراکین عالمی مجلس بین الاقوامی
امور ا ور دیگر بیرون ملک و بیرون شہر میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ زوم شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور پچھلے سال ڈبل ڈونیشن جمع کرنے والوں کی تفصیلات
پیش کی۔
واضح رہے کہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت جمع ہونے والے ڈونیشن میں اول پوزیشن پر ملک فاریسٹ
ریجن تھائی لینڈ، دوسری پوزیشن پر چائنہ اور تیسری پوزیشن پر ریجن ساؤدرن ا فریقہ
کا ملک ملاوی رہا ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون2021ء کو بنگلہ دیش کے شہر سیدپور زون میں 7 مقامات پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا
جن میں کم و بیش 63 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے” سستی اور کاہلی سے نجات کیسے
ملے؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔