دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن کے ملک عمان  میں15 مقامات پر ون ڈے سیشن اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور سیشن و اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  بحرین میں 3 مقامات پر بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 41اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے بچنے ، نیک اعمال کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی ریجن عرب شریف میں مدنی  مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدنی ریجن اصلاحِ اعمال کی ملک ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ اصلاح ِاعمال مدنی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ اصلاحِ اعمال کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات فراہم کئےاوراسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے مزید بہتر کارکردگی کا بھی ذہین دیا جبکہ شعبے کی ہر سطح پر تقرریوں اور نئی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اوراصلاح ِاعمال اجتماع کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہند کے تین ریجن (ممبئی، کولکتہ ،دہلی )بنگلہ دیش،جنوبی کوریا اور ایران کی شب وروز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا۔مجلس بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کی اچھی کارکردگی پران حوصلہ افزائی کی اورکارکردگی جدول وقت پر جمع کروانےاورماتحت سے وصول کرنے ، ماہانہ مدنی مشورہ لینے کابینہ سطح تک تقرری مکمل کرنے نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


بیرون ملک اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد

Wed, 31 Mar , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں بیرون ملک اسلامی بہنوں  کے درمیان بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار ، و مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےذمہ داراسلامی بہنوں کو پچھلے مشوروں میں دیئے گئے اہداف کا فولواپ کیا اور اسلامی بہنوں کی تقرری مکمل کی نیز اسلامی بہنوں کوسالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں ہند ممبئی ریجن کے رائے پور زون بلاس پور کابينہ میں 2 مقامات پر اور ممبئی سینٹرل کی ماہم کابینہ میں تربيتی اجتماع کاانعقاد ہوا جن میں 68 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیک اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالے سے متعلق معلومات فراہم کیں نیز نیک اعمال رسالہ سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیااور اجتماع پاک میں شرکت کرنے مدنی مذکرہ سننےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام ہند ممبئی ریجن پونے زون ،ناسک اور یروڈہ کابينہ میں دینی حلقہ منعقد ہواجن  میں 52 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

جن میں مبلغات دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے ا ور وضو کا طریقہ ، غسل کے مسائل ، نفل روزے و نفل عبادات کے فضائل بتائے۔ ان اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ گھر درس دینے ، مدنی حلقے میں شرکت کرنے ، روزانہ کم از کم 313 مرتبہ درود شریف پڑھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سری لنکا کی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں سری لنکا کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ہجویری ریجن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کام بڑھانے کےحوالےسےنکات فراہم کئے نیزاسلامی بہنوں کو تقرر ی کرنے کےاہداف دیئےجس اسلامی بہنوں نےاپنی نیک نیتوں کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ  دنوں ممبئی ریجن کے ناگپور زون شطرنجی پور اور وردھاتھانے زون کی واشی اور کوسہ کابینات میں نیک اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 81 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کواصلاحِ اعمال کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال بنانے کےحوالےسے نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت  گزشتہ دنوں گوا کابینہ کے مڑگاوں ڈویژن میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسہ بالغات کی ذمہ دار اور مقامی اسلامی بہنوں سمیت 74اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نےدوران اجتماع اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے پڑھانے اور تعلیم قرآن کو درست مخارج میں پھیلانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ  دنوں ملک ایران میں ڈویژن سطح پر بذریعہ اسکا ئپ اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا11اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت ِاسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کونیک اعمال رسالہ کارکردگی فل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح  ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیضانِ قُطب مدینہ رضوی ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودینی کاموں کےحوالےسے نکات بتائے اور نیک اعمال کا رسالہ کارکردگی فل کرنےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔