
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام26 مئی 2021 ء سینٹرل زون و بنگلور زون میں 8 نئے مدرسۃ المدینہ
بالغات کا آغاز ہوا جن میں اسلامی بہنوں
کو درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ ،قرآن پاک اور فقہی مسائل سیکھانے کاسلسلہ ہوگانیز قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ تلاوت
کاسلسلہ بھی ہوگا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کےزیر اہتمام26 مئی 2021ء سے حبلی
زون میں 7دن کا فیضانِ ایمانیات کورس کا سلسلہ جاری ہے
جس میں 72 اسلامی بہنیں شریک ہے۔
اس
کورس کی خصوصیات : گلدستہ عقائد و اعمال کتاب سے معلومات کے ساتھ
ساتھ توحید باری تعالیٰ، ایمان و کفر ،
معجزے اور کرامتیں ،تقدیر الہی کا بیان ،عالم برزخ ،علامات قیامت ،شفاعت کا بیان
اور تقلید سے متعلق معلومات دی جائے گی۔
ممبئی سینٹرل زون ساکی ناکہ کابینہ میں20 دن پر مشتمل فیضان ِتلاوت قرآن کورس کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں ممبئی سینٹرل زون کی ساکی ناکہ
کابینہ میں20 دن پر مشتمل فیضان تلاوت
قرآن کورس کاانعقادہوا جس میں ساکی ناکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دوران ملاقات ایک غیر مسلم خاتون کو اسلام کی دعوت دی جس پر اسلامی
تعلیمات سے متاثر ہوکرانہوں نے اسلام قبول
کرنے کااظہار کیا جس پر اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نےفوری طور پر توبہ کے
ساتھ کلمہ پڑھایا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں ممبئی ریجن حیدرآباد زون میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں حیدرآباد زون کی تمام کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے اسلامی
بہنوں کو نکات بتائے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی
کےشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں پٹنہ زون میں بذریعہ اسکائپ
مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کلکتہ ریجن پٹنہ زون مدرستہ المدینہ بالغات
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے نکات بتاتے
ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے ہفتہ وار رسالہ ارشاداتِ امام احمد رضا کی کارکردگی لی جس پر 110 طالبات نے اس ہفتہ امیر
اہل سنت کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے رسالہ پڑھنے ،سنے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25مئی بروزمنگل2021ء جنوبی کوریا کے شہر انچن میں
بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت ِاسلامی نے نزع کی سختی کے موضو ع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے
غسلِ میت کا طریقہ اور کفن پہنانے کا طریقہ سیکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل بھی
سمجھائے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 25مئی بروزمنگل2021ء کو ترکی مشاورت کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری
کےحوالے سے نکات بتائے اور تقرری مکمل کرنے کاذہن دیا نیز کفن دفن اجتماع کرنے سے متعلق اہداف دیئے جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز
کے تحت گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شب و روز
مجلس بین الاقوامی امور کی رکن اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ”ماہنامہ فیضان
مدینہ“کے تحریری مقابلہ کے حوالے سے یوکے
اور یورپ کی اردو لکھنے پڑھنے والی اسلامی بہنوں کو تحریر و تصنیف کی اہمیت بتاتے
ہوئےماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور اس
حوالے سے نکات پیش کئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں
اجمیر ریجن اندور زون میں بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو میت کو
غسل دینے ،کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا اور مستعمل پانی کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہوئے اس کام میں حصہ لینے ذہن دیااور ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن اندور زون رتلام کابینہ
میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 5 پروفشنل 12 اسٹوڈنٹس اور
17دیگر اسلامی بہنوں سمیت 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سیرت اعلیٰ حضرت
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے،
مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں اجمیر ریجن سوراشٹر زون جامنگر کابینہ میں تربیتی سیشن
کاانعقادہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کومدرسۃ
المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے
کا ذہن دینے کاذہن دیااور مدرسۃ کے نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں
کومدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں اجمیر ریجن، بڑودا زون میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ
کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا اور اسلامی بہنوں کو ماہانہ ڈونیشن بکس کی
کارکردگی وقت پر بڑھانے، گھریلو صدقہ بکس کو بڑھانے پر کلام کیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔