نگران عالمی  مجلس مشاورت کی 28 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانگی ہوئی جہاں ذمہ داران اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے، شخصیات سے ملاقاتیں اور دیگر تنظیمی ایکٹیوٹیز آپ کے شیڈول کا حصہ رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران عالمی مجلس مشاورت کی بنگلہ دیش میں (06 مئی 2025ء کو CHITTAGONG CTG SOUTH) (7 مئی 2025ء کو MAEGHNA) (10 مئی 2025ء کو DHAKA) (18 مئی 2025ء RANGPUR NORTH) (19 مئی 2025ء RANGPUR NORTH) (23 مئی 2025ء کو DHAKA)میں مصروفیات رہے گی۔


عالمی سطح پر خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اپریل 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے سفرِ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

دورانِ مدنی مشورہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


29 مارچ 2025ء کو دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سری لنکا اور انڈونیشیا  کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا۔

اس موقع پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ گرلز دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت دیگر سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں بھی موجود تھیں۔

26 مارچ 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت رمضان ڈونیشن کے سلسلے میں کینیڈا،  امریکہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینیڈا کی سب کانٹینٹ نگران اور دیگر سطح کی ذمہ داران شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماہِ رمضانُ المبارک کے ڈونیشن کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کی کارکردگی سے اس کا تقابل کیا۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے رمضانُ المبارک میں ہونے والے ڈونیشن کے سلسلے میں 24مارچ 2025ء کو بذریعہ انٹرنیٹ نادرن اور ساؤتھ افریقہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اور مختلف سطح کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماہِ رمضانُ المبارک کے ڈونیشن کا جائزہ لیتے ہوئے سابقہ سال کی کارکردگی سے اس کا تقابل کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

رمضانُ المبارک میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ڈونیشن کے سلسلے میں 24 مارچ 2025ء کو بذریعہ انٹرنیٹ ایسٹرن اینڈ مڈل افریقہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اور دیگر سطح کی ذمہ  دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماہِ رمضانُ المبارک کے ڈونیشن کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 22 مارچ 2025ء کو آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں بنگلہ دیش کی سب کانٹیننٹ نگران، ملک نگران اور جامعۃالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے بنگلہ دیش میں ہونے والے دینی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور آئندہ کے اہداف بھی طے کئے۔

بعدازاں بنگلہ دیش کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی و بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دنیا بھر کے لوگوں کو علمِ دین کے نور سے روشناس کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت  24 مارچ 2025ء کوآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلسِ مشاورت اور انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی اراکین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے ابتداءً پریزنٹیشن کے ذریعے سب کانٹیننٹ میں ہونے والے دینی کاموں، شعبہ جات کی کارکردگی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دیگر اہم نکات پر بھی گفتگو کی جن میں اہداف کا تقابل، کارکردگی کا جائزہ، مرکزی مجلسِ شوریٰ کی جانب سے ملنے والے مدنی پھول اور دینی کاموں کے فالو اپ سمیت مختلف چیزیں شامل تھیں۔

عالمی سطح پر خدمتِ دین کا کام بھرپور انداز میں کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 15 مارچ 2025ء کو تمام کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دونیشن کی ترغیب اور اس کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے مدنی پھولوں کے مطابق پلاننگ کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

عالمی سطح پر اسلامی تعلیمات کا درس دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 مارچ 2025ء کو ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں میلبرن نگران سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ کاؤنسل کے اجتماعات کے حوالے سے کلام کیا گیا جبکہ نارتھ کاؤنسل میں فیضان ایک اینڈ اسلامک اسکول شروع کروانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسی طرح نوجوان اسلامی بہنوں میں دینی کام بڑھانے، مدرسۃالمدینہ گرلز میں معلمات کی نعم البدل دینے اور ایسٹ کاؤنسل ڈینڈنونگ کے دینی کاموں کے متعلق مشاورت ہوئی جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

13 مارچ 2025ء کو اصلاحِ معاشرہ کا درس دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پرتھ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے کے دوران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سابقہ 2 ماہ میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور پرتھ میں آنے والی فیملیز کے حوالے سے مشاورت کی۔

علاوہ ازیں پروفیشنلز اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے اور اپنی شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کرنے پر گفتگو کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بیرونِ ممالک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایڈیلیڈ کاؤنسل نگران اسلامی بہنوں کا 13 مارچ 2025ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف امور پر گفتگو کی گئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭8 دینی کاموں کافالو اپ٭نگران اسلامی بہن اور اُن کی مشاور ت اسلامی بہنوں کے حوالے سے٭فیملی اجتماع میں شرکا پر انفرادی کوشش کرکے دینی کام بڑھانا٭فیضان ایک اینڈ اسلامک اسکول٭مدرسۃالمدینہ بالغات اور مدرسۃالمدینہ گرلز شروع کروانا٭اسٹیٹ وائز شارٹ کورسز کروانا٭ڈونیشن کی ترغیب۔