گرمی اور بارش کی شدّت

اللہ پاک نے
اس کرہ ارض کو پیدا کیا اور اس میں انسانوں کو بسایااور انہیں زندگی گزارنے کے لئے
پانی ہوا گرمی سردی جیسی نعمتیں عطا کیں لیکن اسکی مشیّت ہے کہ وہ انہیں نعمتوں کے
ذریعے بعض اوقات اپنی مخلوق کو آزماتابھی ہےاس وقت امریکا کے مشرقی اور وسطی
علاقوں کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن جیسے بڑے
شہروں میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات
نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی
تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جاپان میں شدید
بارشوں کے پیش نظر جاپان کے محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری بارش ، مٹی کے
تودے گرنے اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے محتاط رہیں۔سمندری طوفان داناس کے باعث
کیوشو کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو تی رہی،
ادھرچین کے
مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب نے
تباہی مچادی ہے۔سیلاب کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا
اور دریاؤں میں طغیانی آگئی۔رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں
بہہ گئیں، سڑکیں ٹوٹ گئیں، ریلوے ٹریک سمیت متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا
ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
قبول اسلام کی مدنی بہار

میڈیا گروپ کے ایم ڈی سے ملاقات
.png)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی
چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نےافریقی
ملک یوگینڈا کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے ایم ڈی اور چیئرمین سے ملاقات کی اور ان کےاسلامی ٹی وی چینل کا دورہ کیااور دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا
تعارف پیش کیا۔ایم ڈی چینل نے مدنی چینل کی پروڈکشن کو سراہا اور اپنے چینل پر مدنی
چینل کے پروگرامز نشر کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
بنگلہ دیش کےذمّہ داران کا مدنی مشورہ
تجہیز و تکفین کورس کا سلسلہ

مجلس خدام المساجد کےتحت مدنی مشورہ

دنیا بھر میں سنّتوں کی دھومیں مچانے والی عاشقانِ
رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی ناصرف مسلمانوں کو نمازی بنارہی ہے بلکہ دنیا بھر
میں مساجد اور مدنی مراکز کی تعمیر کے لئے بھی کوشاں ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے ایک شعبہ بنام” مجلسِ خدام المساجد“
کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ملک وبیرونِ
ملک میں مساجد و مدنی مراکزکی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کی مجلس خدام المساجد کےتحت ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن شورٰی سید محمدلقمان عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
سے بذریعہ ٔ انٹرنیٹ نے کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے شعبے میں بہتری لانے کے متعلق
نکات دئیے اور مساجد بنانے کےلئے بھرپور
کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔
بارش کے باعث ہلاکتیں

نیپال میں موسلادھار بارش کے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے60 سے زائد افراد
انتقال کرگئے۔نیپال کے حکام کے مطابق جمعرات سے جاری رہنے والی بارشوں نے کئی
اضلاع میں تباہی مچادی ہے،بارشوں میں سب سے زیادہ ملک کے جنوبی اور مشرقی علاقے
متاثر ہو ئے ہیں۔بارش،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں38 افراد کے زخمی اور30 افرادکے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔سیلابی صورتحال
سےمتاثرہ 22اضلاع سے1146 افراد کو محفوظ
مقام پر پہنچادیاگیا ہے۔
حج تربیتی اجتماع

دعوتِ اسلامی کےتحت اٹلی میں حج
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں عازمینِ حج اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ مبلغِ
دعوت ِاسلامی اورنگرانِ کابینہ نے شرکا کی مدنی تربیت کی اور انہیں احرام
باندھنے،عمرہ اور حج کے طریقے ،مناسکِ حج اور حاضری مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کے آداب سکھائے۔
مختلف مجالس کے ذمّہ داران کامدنی حلقہ

عاشقانِ رسول
کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلا زون میں مختلف مجالس
کے ذمّہ داران کامدنی حلقہ ہوا جس میں
نگرانِ زون نے ان اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کی اورانہیں کومیلازون میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیانیز دعوتِ اسلامی کے دینی مقصد کو زیادہ سے زیادہ
اسلامی بھائیوں تک پہنچانے کی ترغیب دلائی۔
ذمّہ داران کا مدنی حلقہ
.jpg)
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سیکرا منٹو
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ذمّہ داران کا مدنی حلقہ ہوا
جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ذمّہ داران کو مدنی
پھولوں سے نوازتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی ۔
بریشیا اٹلی میں مدنی کام

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ بریشیا اٹلی
میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ کابینہ نے اجتماعِ پاک میں سنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکاکو دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت بریشیا کے ہی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت پائی اور سنّتوں کی
دھومیں مچائیں۔ مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ کابینہ نے مدنی قافلے کے ان
عاشقانِ رسول کی مدنی تربیت کی اور مدنی پھول دئیے۔
بنگلہ دیش میں مدنی کام
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر کومیلازون میں
مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی اور دیگر ذمّہ داران نے مختلف
دکانوں اور مقامات پر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں
سفر کرنے اور نماز پابندی سے پڑھنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح دعوتِ
اسلامی کے تحت کومیلازون کی بغدادی کابینہ میں عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر
کی سعادت پائی۔ ان اسلامی بھائیوں نےمدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی، مختلف
مدنی حلقے لگائے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ نماز،
وضو اور غسل کے سنّت طریقے سکھائے گئے۔