19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت گیارہویں شریف
کے سلسلے میں دنیا بھر میں اجتماعات غوثیہ منعقد کئے گئے۔ اسی سلسلے میں حنفی
کابینہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیسٹر یوکے
میں بھی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر
مبلغ دعوتِ اسلامی نے سرکارِ غوث پاک کی
سیرت سے متعلق بیان کیا اور شرکائے اجتماع
کوآپ کی سیرت و تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول
سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔