نگرانِ شوریٰ یوکے پہنچ گئے،ایئر پورٹ پر شاندار استقبال، مختلف اجتماعات میں
بیانات فرمائیں گے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی مدنی کاموں کے سلسلے میں 20 دسمبر
کو یوکے پہنچ گئے ہیں۔ موسم سرد ہونے کے باوجود کثیر اہلِ محبت آپ کا استقبال کرنے ایئر پورٹ پہنچے
اور والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ رکنِ شوریٰ
مولانا عبدالحبیب عطاری بھی آپ کے ہمراہ یوکے پہنچے ہیں۔
نگرانِ شوریٰ اپنے
وفد کے ہمراہ 21 اور 22
دسمبر کو اسٹیچفورڈ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے والے یوکے کے ذمہ داران
کے سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت فرمائیں گے
جس کے بعد 23 دسمبر کو برمنگھم، 24 دسمبر کو وریکسم ، برمنگھم اور ٹیلی فورڈ، 25
دسمبر کو والسال اور ڈربی،26 دسمبر کولندن،
27 دسمبر کو سلاؤ اور لندن، 28 دسمبر کو آکرنگٹن، 29 دسمبر کو راچڈیل اور اولڈہم، 31
دسمبر کو لیڈز اور ہالی فیکس، یکم جنوری 2020 کو گلاسگو اور 2 جنوری کو ایڈنبرگ کا دورہ فرمائیں گے اور سنتوں
بھرے اجتماعات و مدنی مشوروں میں بیانات اور
شخصیات سے ملاقات کریں گے۔