
دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی
تعلیمات اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے
سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین وقتاً فوقتاً بیرون ممالک دورے کرتے رہتے ہیں جن میں سنتوں
بھرے اجتماعات میں بیانات، مدنی حلقوں اور
شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ ہوتا ہے۔اسی
سلسلے میں پچھلے کئی دنوں سے رکنِ شوریٰ
مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری کے ہمراہ بھی
میں ایک قافلہ یورپی ممالک کے سفر پر ہےجن میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے افراد
بھی شامل ہیں۔ جرمنی، ہالینڈ اور اٹلی میں مدنی کاموں کی
انجام دہی کے بعد یہ قافلہ اب ترکی کی جانب روانہ ہوچکا ہے جہاں مدنی کا موں کا
سلسلہ جاری ہے ۔

پچھلے دنوں پاکستان سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اورتاجراسلامی بھائیوں پر مشتمل
قافلہ سب سے پہلے جرمنی پھر ہالینڈ اور اب وہاں سے اٹلی کے شہر میلان پہنچا۔ روانگی سے قبل رکنِ شوریٰ مولانا حاجی
عبدالحبیب عطاری نے ہالینڈ کے شہر
ایمسٹرڈیم میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے
گھر مدنی حلقے میں شرکت کی اورآخرت کی تیاری کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سیدمحمد ابراہیم عطاری ان دنوں یورپ کے جدول پر ہیں جہاں وہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئےقافلے کے ہمراہ فرانس کےشہر پیرس پہنچے۔ رکنِ شوریٰ نے پیرس میں واقع مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہونے والے سنتوں بھرےاجتماع میں مقامی ذمّہ داران اور اسلامی بھائیوں کے درمیان یوم عاشورہ کے متعلق سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا۔
واضح رہے کہ رکنِ شوریٰ حاجی سید محمد ابراہیم عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور تاجر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ قافلے میں یورپی ممالک کے سفر پر ہیں۔ جرمنی اور ہالینڈ کے بعد مولانا عبدالحبیب اور حاجی سید محمد ابراہیم عطاری الگ الگ ممالک قافلوں میں روانہ ہوئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے
تحت کومیلا زون بنگلہ دیش میں مدرسۃ
المدینہ بالغان لگایا گیا جس میں مختلف
علاقوں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغ
دعوتِ اسلامی نے شرکا کو قراٰن پا ک کی تعلیم دی اور قراٰنِ
پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنا بھی سکھایا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت بنگلہ
دیش میں 3دن کاسنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی
۔نگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ اور نگرانِ مشاورت بنگلہ دیش نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے
جوابات دیئے۔

دعوت ِاسلامی کی مجلس رابطہ برائے
تاجران کے تحت بنگلہ دیش کومیلا زون میں
ایک دکان پر مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ زون نگران نے
سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

دعوتِ
اسلامی کی مجلس مزارات اولیا کے تحت زونل نگران نے دیگر اسلامی
بھائیوں کےہمراہ بنگلہ دیش کومیلا زون میں
حضرت ناسو فقیررحمۃ اللہ علیہ کےمزارشریف پرحاضری دی اورمدنی حلقے
کاانعقادکیاجس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی
۔زون نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیااور مزار پر حاضری دے کر دعا و فاتحہ خوانی کی۔

دعوتِ اسلامی کےتحت بنگلہ
دیش کی بریشال زون میں صحابہ کرام اورشُہَدائے کربلاکےایصال ثواب کے لئےسنّتوں
بھرا اجتماع منعقد کیاگیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران، اہلِ علاقہ اور دیگر
شخصیات نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے اجتماعِ پاک میں واقعۂ کربلا کے حوالے
سے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو قافلوں میں سفر کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں اجتماع
ِ پاک کے اختتام پر صلوٰۃ وسلام پڑھا گیا
جبکہ دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔

اللہ
عزَّ وَجَل کے فضل و کرم سےقراٰن وسنّت کی کی تعلیمات کو عام کرنے والے عاشقانِ رسول
کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کام دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ذمہ داران کی خصوصی
کوششوں سے یوکے، کے ایک شہر ٹیلیفورڈ میں طویل عرصے تک غیرمسلموں کے زیرِ استعمال
رہنے والی ایک جگہ کو دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کے سلسلے میں خریدلیاگیا ہے۔
نگرانِ مڈلینڈز اینڈویلززون اوردیگر ذمّہ داران نے اس جگہ کا دورہ کیااور باقاعدہ تلاوت کا سلسلہ ہوا، پہلی اذان دی گئی
اور نماز بھی ادا کی گئی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلداس جگہ کومدنی مرکزفیضانِ
مدینہ، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں تبدیل کیاجائے گا اور باقاعدہ مدنی
کاموں کا آغاز کیاجائے گا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی دنیا بھر میں اپنے 108 سے زائد شعبہ
جات کے ذریعے دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وہ اپنے شعبہ جات کی کارکردگی
کو منوانے کیلئے ممالک و شہروں میں دین کی تعلیمات کو اس طرح روشناس کرا رہی ہے کہ
وہاں کے شہری خود تو اس دعوت اسلامی سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی دعوت
اسلامی کے مدارس سے دینی تعلیمات دلوا رہے ہیں۔
اسی حوالے سے بنگلہ دیش کے شہر چیدپور
کمالیہ زون میں واقع دعوت اسلامی کے تحت چلنے والا بہت ہی پیارا شعبہ مدرسۃ المدینہ
میں ہزاروں بچےقرآن شریف کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور مزید بھی اس سے فیضیاب
ہورہے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ کے اساتذہ کرام بچوں کو قرآن شریف خوبصورت انداز میں
پڑھاتے ہیں اور انہیں والدین و بڑوں کا ادب و احترام کے ساتھ نماز، ذکر و اذکار کا
بھی ذہن دیتے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں ایک اچھا شہری ثابت ہوسکیں۔

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ30اگست2019ءکوموذمبیق کےشہرماپوتومیں مبلغ دعوت
اسلامی کے ہاتھوں ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیا جس کا اسلامی نام محمدحسین
رکھاگیا۔