دعوتِ اسلامی کہاں نہیں۔۔۔؟  دنیا کے نقشے پر موجود قدیمی ملک یونان جو مشرقی یورپ پر واقع ہے، جسے گریس بھی کہا جاتا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّشیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کوششوں سے آج دعوتِ اسلامی کے مدنی کام یہاں بھی بھرپور انداز میں جاری و ساری ہیں اور عاشقان رسول امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر دین کا پیغام عام کرنے کے لئے شب و روز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں جاری سنتوں بھرے اجتماع میں آئے ہوئے یونان کے مبلغ دعوت اسلامی سے مدنی چینل نے یونان میں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کی یونان میں بھی اللہ عزوجل اور نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کو عام کرنے کےلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام جاری ہیں۔