دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم میں 25 اکتوبر 2019ءسے مِڈلینڈز اور ویلز زون کے اسلامی بھائیوں کے لئے تین دن کے سنّتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں اہلِ علاقہ، ڈویژن ،اور زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ اور نگرانِ مجالس نے سنّتوں بھرے بیانات کئےاور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔