دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت سلہٹ بنگلہ دیش میں حضرت شاہ جلال رحمۃ اللہ علیہکے مزار شریف پرسالانہ عرس مبارک کے موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مزارشریف میں آنے سمیت دیگر عاشقانِ والے زائرین رسول نے شرکت کی ۔مبلّغین ِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو مزار شریف پر حاضری کے آداب سکھائے۔

دعوت ِاسلامی کی مجلس مدنی قافلےکے  تحت ایسٹ افریقہ کے جزیرے پیمباسے دوسرے شہر چاکی کی جانب عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیااور شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے جدول کےمطابق مدنی حلقے لگائے اور نیکی کی دعوت دی نیز چاکی میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے گرینڈ مفتی عبدالرحمٰن عبداللہ سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مدنی چینل کا تعارف پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت راچڈیل یوکے میں تین دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں زون مشاورت اور ذیلی ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ شرکا کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ بڑھ چرھ کر 12مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ سنّت ڈویژن کمپالا(Kampala) کے عاشقانِ رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی اور مدنی قافلے کے جدول کے مطابق اہل ِ علاقہ میں اسلام کی دعوت پیش کی جس کی برکت سے دو غیر مسلموں نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر  جوہانسبرگ (Johannesburg)کے علاقے کورومن میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفرکیا جہاں پر سنّتوں کی خوب دھومیں مچائیں اور مدنی حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ دورانِ مدنی قافلہ نیکی کی دعوت کی برکت سے ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیا جس کا نام احمد رکھا گیا۔

اسی طرح مدنی قافلے کے مسافروں نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہانسبرگ نارتھ کورومن سےجامع مسجد بلال میں سفر کیا اور مدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی۔ اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے دینِ اسلام سے متاثر ہوکردو غیرمسلموں نے اسلام قبول کیا جن کے نام محمد احمد اور محمد بلال رکھے گئے۔


دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جو کم و بیش دنیا کے بیشتر ممالک میں سنّتوں کی دھومیں مچارہی ہے اور دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام اسلامی بھائیوں تک پہنچا رہی ہے۔

پچھلے دنوں ایسٹ افریقہ کے جزیرے پیمبا(Pemba) کے شہر چاکی(Chake) میں دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا اور مدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی۔ ان اسلامی بھائیوں نے مدنی حلقے لگائےجن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور نیکی کی دعوت کوخوب عام کیا۔


اللہ پاک نے اس کرہ ارض کو پیدا کیا اور اس میں انسانوں کو بسایااور انہیں زندگی گزارنے کے لئے پانی ہوا گرمی سردی جیسی نعمتیں عطا کیں لیکن اسکی مشیّت ہے کہ وہ انہیں نعمتوں کے ذریعے بعض اوقات اپنی مخلوق کو آزماتابھی ہےاس وقت امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن جیسے بڑے شہروں میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جاپان میں شدید بارشوں کے پیش نظر جاپان کے محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری بارش ، مٹی کے تودے گرنے اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے محتاط رہیں۔سمندری طوفان داناس کے باعث کیوشو کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو تی رہی،

ادھرچین کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔سیلاب کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور دریاؤں میں طغیانی آگئی۔رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں، سڑکیں ٹوٹ گئیں، ریلوے ٹریک سمیت متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے جزیرے الایسپیرینس راک سے 79 کلومیٹر دور زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز سطح سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

ویسٹ افریقہ کے شہر گھانا (Ghana) میں ایک غیر مسلم  نے اسلام قبول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ افریقہ کے شہر گھانا (Ghana) میں ایک غیر مسلم  نے اتفاقی طور پر   مدنی چینل  انگلش  لگایا  تو اس میں پروگرام ”Shine of Islam“ چل رہا تھا  جسے دیکھ وہ اسلامی سے کافی متاثر ہوگئےاور  مدنی چینل کی اسکرین پر  چلنے والے رابطہ نمبر  پر رابطہ کیا جس ے بعد اسلامی بھائی ان کے پاس پہنچے  اور انہیں کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرلیا۔سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ،،ان کی اسلامی تربیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔  

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت ذمّہ داران نےافریقی ملک یوگینڈا کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے ایم ڈی اور چیئرمین سے ملاقات کی اور ان کےاسلامی ٹی وی چینل کا دورہ کیااور دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ایم ڈی چینل نے مدنی چینل کی پروڈکشن کو سراہا اور اپنے چینل پر مدنی چینل کے پروگرامز نشر کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔


دنیا بھر میں قراٰن  وسنّت کی تعلیمات کو عام کر نے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِاسلامی کے تحت بنگلہ دیش میں ذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں بنگلہ دیش کے تما م نگرانِ کابینہ اور مشاورت کے ذمّہ دارا ن نے شرکت کی ۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاریمَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بذریعۂ انٹر نیٹ ان کی مدنی تربیت کی اور شکرو عاجزی کے حوالے سے مدنی پھو ل دئیے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت ملائیشیا میں 15 جولائی 2019ء سے 5 دن کے ”تجہیز و تکفین کورس “کا سلسلہ ہوا۔ جس میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بہنوں کی مدنی تربیت کرتے ہوئے تجہیز و تکفین کا طریقہ اور اس سے متعلقہ مسائل بیان کئے۔

دنیا بھر میں سنّتوں کی دھومیں مچانے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی ناصرف مسلمانوں کو نمازی بنارہی ہے بلکہ دنیا بھر میں مساجد اور مدنی مراکز کی تعمیر کے لئے بھی کوشاں ہے اور اس مقصد کی تکمیل  کے لئے ایک شعبہ بنام” مجلسِ خدام المساجد“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ملک وبیرونِ ملک میں مساجد و مدنی مراکزکی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔

اسی سلسلے میں بنگلہ دیش کی مجلس خدام المساجد کےتحت ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن شورٰی سید محمدلقمان عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سے بذریعہ ٔ انٹرنیٹ نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے میں بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے اور مساجد بنانے کےلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔