دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے تحت انڈونیشیاء کے عاشقانِ رسول نے کوالالمپور(Kuala Lumpur) میں سنّتوں کی دھومیں مچانے کے لئےقافلے میں سفر کیا ۔شرکائے قافلہ نے جامع مسجد الراشدیں اور کمپونگ بارو میں مدنی حلقے کااہتمام کیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت، قافلوں میں سفر کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں ہر اسلامی ماہ کی پہلی پیر کو ”یومِ قفلِ مدینہ“ منایا جاتا ہے جس میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تحریر کردہ رسالہ” خاموش شہزادہ“ پڑھ کر سنایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کےتحت مبلغین نے یو ایس اے، عمان، اٹلی، بحرین اور جارڈن کے عاشقانِ رسول کے درمیان سنّتوں بھرے بیانات کئے اور انہیں قفلِ مدینہ لگانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے قفل مدینہ لگانے پر آمادگی ظاہر کی اور نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


چل مدینہ کے خوش نصیب مسافرین اس وقت امیرِ اہلِ سنّت اور نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ کے ہمراہ حجازِ مقدس میں موجود ہیں۔

مکہ ٔپاک میں خوش نصیب عازمینِ حج کےلئے تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے شرکا کی تربیت کی۔

اسی طرح حجاز مقدس ہی میں مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے بھی عا زمینِ حج کی تربیت کی اور شکر کے موضوع پر نکات دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بغدادی ریجن یوگینڈا میں عازمینِ حج کے لئے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔ ریجن ذمّہ دارا نے سنّتوں بھرا بیان کی ااور شرکا کو مناسکِ حج بیان کرتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اہم نکات بیان کئے۔

اسی طرح بغدادی ریجن یوگینڈا میں میں ذمّہ داران نے نگرانِ ریجن کے ہمراہ کمپالا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر تاج الدین ثانی اورصومالی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم یوکے کا پاکستان کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و تجزیہ کارمرزا اقبال نے دورہ کیا۔ذمّہ داران اور نگرانِ زون نے اُنہیں فیضانِ مدینہ اورجامعۃالمدینہ کا وزٹ کروایا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جا ت کا تعارف پیش کیا، ذمّہ داران نے مرزا اقبال کو مکتبۃالمدینہ کی شائع کردہ چند کتب و رسائل تحفے میں بھی دیئے۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت سلہٹ بنگلہ دیش میں حضرت شاہ جلال رحمۃ اللہ علیہکے مزار شریف پرسالانہ عرس مبارک کے موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مزارشریف میں آنے سمیت دیگر عاشقانِ والے زائرین رسول نے شرکت کی ۔مبلّغین ِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو مزار شریف پر حاضری کے آداب سکھائے۔

دعوت ِاسلامی کی مجلس مدنی قافلےکے  تحت ایسٹ افریقہ کے جزیرے پیمباسے دوسرے شہر چاکی کی جانب عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیااور شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے جدول کےمطابق مدنی حلقے لگائے اور نیکی کی دعوت دی نیز چاکی میں مبلغ دعوتِ اسلامی نے گرینڈ مفتی عبدالرحمٰن عبداللہ سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور مدنی چینل کا تعارف پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کےتحت راچڈیل یوکے میں تین دن کے تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں زون مشاورت اور ذیلی ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ شرکا کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ بڑھ چرھ کر 12مدنی کام کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت فیضانِ سنّت ڈویژن کمپالا(Kampala) کے عاشقانِ رسول نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی اور مدنی قافلے کے جدول کے مطابق اہل ِ علاقہ میں اسلام کی دعوت پیش کی جس کی برکت سے دو غیر مسلموں نے اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر  جوہانسبرگ (Johannesburg)کے علاقے کورومن میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفرکیا جہاں پر سنّتوں کی خوب دھومیں مچائیں اور مدنی حلقے لگائے گئے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ دورانِ مدنی قافلہ نیکی کی دعوت کی برکت سے ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیا جس کا نام احمد رکھا گیا۔

اسی طرح مدنی قافلے کے مسافروں نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہانسبرگ نارتھ کورومن سےجامع مسجد بلال میں سفر کیا اور مدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی۔ اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش کی برکت سے دینِ اسلام سے متاثر ہوکردو غیرمسلموں نے اسلام قبول کیا جن کے نام محمد احمد اور محمد بلال رکھے گئے۔


دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جو کم و بیش دنیا کے بیشتر ممالک میں سنّتوں کی دھومیں مچارہی ہے اور دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام اسلامی بھائیوں تک پہنچا رہی ہے۔

پچھلے دنوں ایسٹ افریقہ کے جزیرے پیمبا(Pemba) کے شہر چاکی(Chake) میں دعوتِ اسلامی کے تحت عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کیا اور مدنی قافلے کے جدول کے مطابق مدنی کاموں میں شرکت کی۔ ان اسلامی بھائیوں نے مدنی حلقے لگائےجن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور نیکی کی دعوت کوخوب عام کیا۔


اللہ پاک نے اس کرہ ارض کو پیدا کیا اور اس میں انسانوں کو بسایااور انہیں زندگی گزارنے کے لئے پانی ہوا گرمی سردی جیسی نعمتیں عطا کیں لیکن اسکی مشیّت ہے کہ وہ انہیں نعمتوں کے ذریعے بعض اوقات اپنی مخلوق کو آزماتابھی ہےاس وقت امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں کو گرمی کی شدید لہر کا سامنا ہے۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن جیسے بڑے شہروں میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جاپان میں شدید بارشوں کے پیش نظر جاپان کے محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ شہری بارش ، مٹی کے تودے گرنے اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے محتاط رہیں۔سمندری طوفان داناس کے باعث کیوشو کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو تی رہی،

ادھرچین کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔سیلاب کے باعث بعض علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور دریاؤں میں طغیانی آگئی۔رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں بہہ گئیں، سڑکیں ٹوٹ گئیں، ریلوے ٹریک سمیت متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اسی طرح نیوزی لینڈ کے جزیرے الایسپیرینس راک سے 79 کلومیٹر دور زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز سطح سے 35 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔