اللہ
عزَّ وَجَل کے فضل و کرم سےقراٰن وسنّت کی کی تعلیمات کو عام کرنے والے عاشقانِ رسول
کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کام دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ذمہ داران کی خصوصی
کوششوں سے یوکے، کے ایک شہر ٹیلیفورڈ میں طویل عرصے تک غیرمسلموں کے زیرِ استعمال
رہنے والی ایک جگہ کو دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کے سلسلے میں خریدلیاگیا ہے۔
نگرانِ مڈلینڈز اینڈویلززون اوردیگر ذمّہ داران نے اس جگہ کا دورہ کیااور باقاعدہ تلاوت کا سلسلہ ہوا، پہلی اذان دی گئی
اور نماز بھی ادا کی گئی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلداس جگہ کومدنی مرکزفیضانِ
مدینہ، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں تبدیل کیاجائے گا اور باقاعدہ مدنی
کاموں کا آغاز کیاجائے گا۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی دنیا بھر میں اپنے 108 سے زائد شعبہ
جات کے ذریعے دین متین کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وہ اپنے شعبہ جات کی کارکردگی
کو منوانے کیلئے ممالک و شہروں میں دین کی تعلیمات کو اس طرح روشناس کرا رہی ہے کہ
وہاں کے شہری خود تو اس دعوت اسلامی سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ اپنے بچوں کو بھی دعوت
اسلامی کے مدارس سے دینی تعلیمات دلوا رہے ہیں۔
اسی حوالے سے بنگلہ دیش کے شہر چیدپور
کمالیہ زون میں واقع دعوت اسلامی کے تحت چلنے والا بہت ہی پیارا شعبہ مدرسۃ المدینہ
میں ہزاروں بچےقرآن شریف کی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور مزید بھی اس سے فیضیاب
ہورہے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ کے اساتذہ کرام بچوں کو قرآن شریف خوبصورت انداز میں
پڑھاتے ہیں اور انہیں والدین و بڑوں کا ادب و احترام کے ساتھ نماز، ذکر و اذکار کا
بھی ذہن دیتے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں ایک اچھا شہری ثابت ہوسکیں۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ30اگست2019ءکوموذمبیق کےشہرماپوتومیں مبلغ دعوت
اسلامی کے ہاتھوں ایک غیرمسلم نے اسلام قبول کیا جس کا اسلامی نام محمدحسین
رکھاگیا۔
بنگلہ
دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 12مدنی کام کورس کا انعقاد کیا گیا۔ رکن شوریٰ حاجی
محمد علی عطاری نے بذریعۂ ویڈیو اسلامی بھائیوں کو 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے اور اپنے شہروں میں ہونیوالے ہفتہ وار اجتماع میں اپنی شرکت کو یقینی
بنانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے
نیت کی کہ وہ نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
دنیا بھر میں
قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اراکینِ شوریٰ وقتاً فوقتاً ملک و بیرونِ ملک میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے سفر کرتے رہتے ہیں۔اسی
سلسلے میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری 8،9 ستمبر کو جرمنی اور 10،11
ستمبر کو ہالینڈ اور 12،13،14 ستمبر 2019ء
کو ترکی تشریف لا رہے ہیں جہاں آپ مختلف سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت و بیان
فرمائیں گے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی
کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا سے گوپال گنج جانے والی مسافر بس آٹو رکشے کو
بچاتے ہوئے تیزرفتاری کے باعث ضلع لکشمی پور (Lakshmipur) کے پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت
6افراد موقع پر ہی انتقال کرگئے۔۔ جبکہ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے
جنہیں پولیس اور ریسکیو ٹیموں کے اہلکا روں نے فوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیاجہاں مزید 2 زخمی انتقال
کرگئے۔۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے
باعث مزید اموات کا خدشہ ہے۔۔انتقال کرجانے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
چٹا گانگ میں مدنی قاعدہ کورس کا آغاز
دعوتِ
اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت28جولائی 2019ء سے چٹا گانگ میں مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوا جس
میں 11اسلامی بہنیں کورس میں شریک ہوکر فائدہ حاصل کررہی ہے ۔
مختلف ممالک میں سنّتوں بھرا اجتماع
مختلف ممالک میں تربیت اولاد کورس
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت جولائی اور اگست 2019ء میں کویت ،ملائشیا،آسٹریلیا،اسپین اور ہند سمیت
185مقامات پر 3 دن کےتربیت اولاد کورس کا انعقاد کیاگیا جس میں 4216 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔1595 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، 2679 اسلامی بہنوں
نے ہر ماہ نیک کام کا رسالہ جمع کروانے اور
1204 اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ دیکھنے یا سننے کی نیت کی۔
سوڈان میں شدید بارش
جرمنی میں موسلادھار بارش
جرمنی جہاں اتوار سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جرمنی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ
موسلا دھار بارش اور طوفانی ہواؤں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔اتوار کو
شروع ہونے والی بارش اور ہوا کے طوفان کا زور جرمنی کے وسطی، مشرقی اور جنوبی
علاقوں میں رہا، تیز ہواؤں سے متعدد درخت سڑکوں پر گر گئے جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔درخت
گرنے سے کئی گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ خراب موسم کے باعث
اندرون اور بیرون ملک درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔