عمّان اور کوریا کے ذمّہ داران کی تربیت
دعوتِ
اسلامی کی مجلس خدّام المساجد کے تحت تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں عمان اور
کوریا کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ
شوریٰ حاجی سیدمحمد لقمان عطاری نے عالمی
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ان ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت
فرمائی اور نئی مساجد بنانے کا ذہن بھی دیا۔
حجاز مقدس میں سنّتوں بھرااجتماع
دعوتِ اسلامی کے تحت حجاز مقدس میں سنّتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حجاج کرام سمیت مقامی افراد نے شرکت کی ۔ مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنّتوں
بھرے اجتماع میں” ایک ذمّہ دار کو کیسا ہونا چاہئے“ کے موضوع پربیان فرمایااور
شرکا کی تربیت کی۔
کومیلا زون میں تاجروں سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کےتحت ذمّہ داران
نے نگران زون کے ہمراہ بنگلہ دیش کومیلا زون کی ایک مارکیٹ میں تاجر
اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کا تعارف
پیش کرتے ہو ئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار سنّتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر
کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں ذمّہ داران نے انہیں اپنی دکانوں میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا
ذہن بھی دیا۔
آ زاد وطن پاکستا ن
آ زاد وطن
پاکستا ن اللہ رب العالمین کی عطا کر دہ ایک انمول اور لا زوا ل نعمت ہے ،جو اسلام کے
نام پر حا صل کیا گیا ،مسلما ن اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے پیا رے محبوبصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطا عت فرما نبرداری کےمطابق
اپنی زندگی گزارنے کی کو شش کریں، ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں ، اپنے طر ز
زندگی کو صحیح معنوں میں اسلا می اصو لوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں کہ اسی بنیاد
پر یہ آزاد ملک پاکستان حاصل کیا گیا ۔ اللہ پاک ہما رے وطن پاکستان کوشا د و آ
باد فرمائے اور مسلمانوں کو بحیثیت ایک قوم ایک دوسر ےکے سا تھ تعا ون یقینی بنا
نے کی توفیق دے ۔
مبارک باد
دعوتِ اسلامی کی مجلس چرمِ قربانی کے تحت بنگلہ دیش میں
عیدِقرباں کے تینوں دن قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کا سلسلہ ہوا۔ بنگلہ
دیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور سید پور میں دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران نے گھر گھر
جاکر قربانی کی کھالیں جمع کی جبکہ عاشقانِ رسول نے خود بھی اپنے قربانی کے
جانوروں کی کھالیں دعوتِ اسلامی کے اسٹالز پر آکر جمع کرائیں۔
فریضۂ حج کی ادائیگی
انڈونیشیاء میں مدنی قافلہ
یومِ قفلِ مدینہ
دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول میں ہر اسلامی ماہ کی پہلی پیر
کو ”یومِ قفلِ مدینہ“ منایا جاتا ہے جس میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا تحریر کردہ رسالہ” خاموش شہزادہ“ پڑھ
کر سنایا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کےتحت مبلغین نے یو ایس اے، عمان، اٹلی، بحرین اور
جارڈن کے عاشقانِ رسول کے درمیان سنّتوں بھرے بیانات کئے اور انہیں قفلِ مدینہ
لگانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے قفل مدینہ لگانے پر آمادگی ظاہر کی اور نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
حجازِ مقدس میں عازمینِ حج کے تربیت کا سلسلہ
چل مدینہ کے خوش نصیب مسافرین اس وقت امیرِ اہلِ سنّت
اور نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ کے ہمراہ حجازِ مقدس میں موجود ہیں۔
مکہ ٔپاک میں خوش
نصیب عازمینِ حج کےلئے تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے شرکا
کی تربیت کی۔
اسی طرح حجاز مقدس ہی میں مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے بھی عا زمینِ حج کی
تربیت کی اور شکر کے موضوع پر نکات دئیے۔
یوگینڈا میں مدنی کاموں کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت بغدادی ریجن
یوگینڈا میں عازمینِ حج کے لئے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا۔ ریجن ذمّہ دارا نے
سنّتوں بھرا بیان کی ااور شرکا کو مناسکِ حج بیان کرتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
اہم نکات بیان کئے۔