15 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
Tuesday, May 13, 2025
گزشتہ دنوں والسال
یوکے میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کمیونیٹی سے تعلق
رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر نگرانِ شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔ آپ کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا پر بھروسہ نہیں
کرنا چاہیئے، اس نے ایک دن ختم ہوجانا ہے۔
ہمیں فکرِ آخرت کرتے ہوئے رب کی
نافرمانیوں کو چھوڑ کر نیک اعمال کی طرف توجہ کرنی چاہیئے ۔نگرانِ شوریٰ نے شرکا کو اس بات کا ذہن دیا کہ قرآنِ پاک سے
اپنا تعلق مضبوط بنائیں، اسے پڑھنا سیکھیں اور سمجھیں کہ اللہ پاک اس میں کیا
ارشاد فرمارہا ہے۔ اجتماع کے
اختتام پر نگرانِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع سے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
واضح رہے! اس موقع پر
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری بھی موجود تھے۔