19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
اسلامک اسکالر حاجی یعفور رضا عطاری 20تا 31 جنوری2020ء تھائی لینڈ کےسفر پر روانہ
ہوں گے۔ اس دوران22 جنوری2020ء بروز بدھ کنگ مونگ یونیورسٹی بنکاک میں ہونے والے اجتماع
میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گےجس میں
مختلف ممالک کے طلبہ، شخصیات و دیگر اسلامی بھائی شرکت کریں گے۔ اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے تحت 8جنوری2020ء بروز بدھ نگرانِ چائنہ ریجن
نے اراکینِ کابینہ کے ہمراہ کنگ مونگ انٹرنیشنل یونیورسٹی بنکاک میں اجتماع
گاہ کا وزٹ کیا،اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ کی اور اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں
بھی کیں ۔