رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا دورۂ ساؤتھ کوریا، اجتماعات و مدنی حلقوں میں بیانات کریں گے
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری اپنے 9 روزہ دورے پر ساؤتھ
کوریا پہنچ گئے،11 جنوری کی شام پانچ بجے ایئرپورٹ
پہنچنے پر مقامی عاشقانِ رسول نے آپ کا
پُرتپاک استقبال کیا۔آپ نے کچھ ہی دیر بعد(ساڑھے
سات بجے) مدنی مرکز فیضان مدینہ انچھن میں ہونے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا۔
12
جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے سے
عصر تک مدنی مرکز فیضان مدینہ انچھن میں کوریا
کے تمام ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں انہیں مدنی کاموں کو خوب جذبے کے ساتھ کرنے
کی ترغیب دلائی۔ بیان کے بعد رکنِ شوریٰ ساؤتھ
کوریا کے ایک دوسرے شہر ایچھن کی جانب روانہ
ہوئے جہاں 7:30 پر
سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کیا۔
13جنوری بروز پیر سنگدو فیضان مدینہ میں صبح دس بجے ناشتہ کرنے کے
بعد قافلے کا جدول شروع ہو ا، دو بجے نماز ظہر ادا کی جس کے بعد چار بجے تک قریبی دفاتر میں نیکی کی دعوت دھومیں مچائیں، شام 6 بجے تاجر اجتماع میں خصوصی
بیان کیا۔
رکنِ شوری ٰ 14جنوری بروز منگل شام 5 بجے سووان شہر میں
ڈاکٹر اختر کے ریسٹورنٹ میں ہونے والے تاجر مدنی حلقے میں اور رات8بجے آنسان شہر کی بلال مسجد میں ہونے والے اجتماع میں خصوصی بیان فرمائیں گے۔
15 جنوری بروز بدھ اتیوان میں نماز ظہر ادا کی جائے گی
اور اس کے بعد ممکن ہوا تو KMF کے آفس میں کورینز سے ملاقات کریں گے اور
پاکستان ایمبیسی میں بھی بدھ کے روز ملاقات کی ترکیب ہوگی،مزید وقت ہونے کی صورت میں
دیگر مسلم ممالک کی ایمبیسیز میں بھی جانے کی ترکیب ہوگی جبکہ رات 7 بجے (پھاجو) شہر میں تاجران حضرات میں مدنی
حلقہ ہوگا۔
16 جنوری بروز جمعرات دوپہر (تھےجن) شہر میں تاجران
اسلامی بھائیوں کے مدنی حلقہ میں اور بعد
عشاء بوسان شہر کے فیضان مدینہ ساسنگ میں ہونے والے اجتماع میں بیان کریں گے۔
17 جنوری بروز جمعہ فیضان مدینہ سچھنگ میں 1 بجے نماز جمعہ کی امامت فرمائیں گے اور وقت ہونے کی صورت میں GEOGE-DO
(کھوجے دو) شہر کا دورہ کیا جائے گا جبکہ رات ساڑھے سات بجے فیضان مدینہ جنجو میں نماز
عشاء کے بعد اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔
18 جنوری بروز ہفتہ نماز ظہر(1:00)کے بعد سے لیکر نماز
مغرب تک کوریا کابینہ کا مدنی مشورہ ہوگا، رات 7:30 بجے فیضان مدینہ کیمھے میں ہونے
والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان
کریں گے۔
آخری روز 19 جنوری بروز اتوار صبح 6 بجے بعد نماز فجر (کیمھے)
میں انڈونیشیا کی مسجد میں انڈونیشینز اسلامی بھائیوں میں مدنی حلقہ ہوگا، دوپہر
1:00 بجے تھیگو شھر میں مسجد فیضان جمال مصطفی کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگا اور
شام 6 بجے (تھیگو سنگ سو) ریسٹورنٹ پر تاجر اسلامی بھائیوں میں مدنی حلقہ ہوگا،
رات 8 بجے میں (ینگ نم دے) یونیورسٹی کے طلبہ کا اجتماع فیضان مدینہ gyeongsan میں ہوگا جبکہ رات ساڑھے نو بجے فیضان مدینہ چلیانگ میں عشاء کی
نماز کے بعد سنتوں بھرا اجتماع ہوگا، تمام مقامات پر رکنِ شوریٰ کا سنتوں بھرا
بیان ہوگا۔