رحمہ مسجد عمان میں سنتوں بھرا اجتماع، مولانا عبدالحبیب عطاری کا خصوصی بیان
17 جنوری 2020ء بروز جمعہ رحمہ مسجد عمان میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ”بزرگوں کا اپنے والدین کے ساتھ کیسا انداز ہوتا
تھا؟“ کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمیں جتنا
بھی مال مل جائے، شہرت مل جائے، عزت مل
جائے، جو کچھ مل جائے وہ سب ہمارے ماں باپ ہی کا صدقہ ہے۔ وہ نہ ہوتے ہم دنیا میں ہی نہ ہوتے۔
آپ کا مزید کہنا تھا کہ جنتے بڑے لوگ ہمیں دنیا میں ملتے ہیں وہ ایسے ہی بڑے نہیں
بن گئے ان کے پیچھے ان کے ماں باپ کی دعائیں تھیں ، ماں باپ کا ادب انہیں اس مقام
تک پہنچاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم کام ایسے کریں کہ ان کے دل سے دعائین نکلیں، وہ
نماز کے بعد ہاتھ اٹھائیں تو ہمارے لئے دعائیں کریں۔ اگر ایسا ہوگیا توزندگی کے ہر
شعبے میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ماں باپ کی دعا ساتوں آسمانوں سے اوپر اللہ کے عرش
تک جاتی ہے۔
رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول وابستگی، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت اور مدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔