غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو خرید کر مسجد میں
تبدیل کردیا گیا، افتتاحی تقریب کا انعقاد
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی دنیا بھر میں قرآن و سنت کے پیغام
کو عام کرنے کے لئے کوشاں ہے اور کتنے ہی غیر مسلم دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے
اپنےباطل مذاہب کو چھوڑ کر مسلمان ہوچکے ہیں اور یہ بھی دعوتِ اسلامی کا احسان ہے کہ
کتنے ہی ایسے مقامات جہاں معبودِ حقیقی کو
چھوڑ کر باطل خداؤں کی عبادت کی جاتی تھیں وہ دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے مسلمانوں
کی سجدہ گاہیں بنیں۔
اسی
سلسلے کی ایک کڑی ٹیلی فورڈ یوکے میں واقع مسجد فیضانِ رمضان بھی ہے جو پہلے غیر مسلموں کی عبادت گاہ تھی، دعوتِ
اسلامی نے اسے خریدا اورمسجد میں تبدیل کردیا۔ مسجد کی افتتاحی تقریب 24 دسمبر2019
ء بروز منگل منعقد کی گئی۔ اس
پُر مسرت موقع پر کثیرتعداد میں عاشقانِ رسول نےشرکت کی سعادت حاصل کی اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مہمانِ خصوصی نگرانِ شوریٰ مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور حاضرین کو مسجد
آباد کرنے کا ذہن دیا۔