پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے  بریلی شریف میں حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان ازہری رحمۃ اللہ علیہ کا قائم کردہ عظیم ادارہ ”جامعۃ الرضا “میں حاضری کی سعادت حاصل کی جہاں انہوں نے اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں اورمفتی ندیم مرکزی سے عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوت اسلامی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران ہند کی عظیم ترین اکیڈمی ” امام احمد رضا اکیڈمی“ اور اس کے بانی صاحبِ تصانیف کثیرہ، ماہرِ رضویات مفتی محمد حنیف خان رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے ملاقات کی اورمفتی انوار الحق صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کے لیے آپ کے کاشانہ پر حاضری دی جبکہ مزار پر انوار حضرت شاہ شرافت حسین شاہ آبادی رحمۃ اللہ علیہ پر بھی حاضری دی نیز ذکر کردہ اداروں کے طلبہ سے ملاقات اور ان کے درمیان مدنی حلقہ بھی لگایا۔ (رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری، معاون مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)