گزشتہ دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بریلی شریف میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان، حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان، تاج الشریعہ مفتی اختر رضا خان ازہری اور امینِ شریعت مفتی محمد سبطین رضا خان رحمۃ اللہ علیہمکے مزاراتِ پُر انوار پر حاضری دی جبکہ کاشانہِ حضور منانی میاں، منظر ِاسلام ، مظہر ِاسلام، مدرسہ تحسینیہ، جامعہ رضویہ نوریہ اور جامعۃ المدینہ فیضانِ رضا میں حاضری کی سعادت حاصل کی اور اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں۔ ذمہ داران نے طلبائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور ان کے درمیان لگائے ،مدنی حلقے میں سنتوں بھرےبیان کا سلسلہ ہوا جبکہ ذمہ داران کے مابین مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوت اسلامی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(رپورٹ:محمد صلاح الدین عطاری،معاون مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ)