پچھلے دنوں 12،13،14نومبر2019ء کو ہند کے بزرگ حضرت مخدوم علاؤالدین علی احمد
صابر پاک کلیری رحمۃ
اللہ علیہ کا عرس مبارک سرزمین کلیر شریف میں بڑے تزک و
احتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں ملک و ملت کے مشہور علمائے کرام و مشائخ عظام اور
خانقاہوں کے سجادگان نے شرکت کی۔ عرس
مبارک کے موقع پر مجلس رابطہ بالعلماء و المشائخ و مجلس مزارات اولیا کے ذمہ داران
نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ ہر نماز کے بعد مزار شریف سے متصل صابری مسجد میں درس و بیان کا
سلسلہ بھی ہوا جس میں زائرین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد
صلاح الدین عطاری، مالکی ریجن و حنبلی ریجن ہند)