دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام11 اپریل 2021ء کو ہالینڈ (Holland) میں مقامی زبان ڈچ (Dutch) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈچ (Dutch) میں ”نماز تراویح کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز تراویح کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز ماہ رمضان المبارک میں مدنی چینل دیکھنے اور دوسرں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم رمضان1442ھ میں  سویڈن (Sweden) میں بذریعہ اسکائپ رمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں گزارنے کےلئے اور قلیل مدت میں مکمل قراٰن مجید کو سننے کےلئے ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“کا آغاز کیا جا رہا ہےجس میں اسلامی بہنیں شرکت کرکے قرآن پاک سننے کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

کورس کے مطابق قراٰنی واقعات اور قراٰن پاک کی مختصر تفسیر سننے کی سعادت بھی حاصل کر سکے گیں ۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام 14 اپریل 2021ء سے یورپین ریجن کے ملک بلجئیم (Belgium ) میں”فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں بھرپور طریقے سے گزارنے کےلئے قلیل مدت میں مکمل قراٰنِ پاک سننے کی سعادت حاصل کرنے کا سنہری موقع مل رہا ہے۔ یہ کورس 20 دن پر مشتمل ہے اور اس کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ ہے۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارہ کی تلاوت قراٰنِ پاک سننےکے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعا وغیرہ سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلجئیم (Belgium )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” رمضان کی آمد مرحبا “ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے جس میں استقبال رمضان، افطار کرانے کے فضائل، افضل عبادت کونسی ہے اور تلاوت قراٰنِ پاک کی فضیلت بیان کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک ناروے (Norway ) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن کے لئے اپنی کوشش مزید زیادہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ماہ پابندی کے ساتھ ماہانہ ڈویژن دینی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن ویلنسیا (Valencia) کے مختلف علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں مسلاتا(Mislata)، پترائکس (patrix) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مارچ2021ء میں یوپین یونین ریجن کےملک اسپین(Spain) میں مختلف کورسز کا انعقاد کیا گیا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:

11مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 165اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

8مقامات پر ون ڈے سیشن بنام ” شبِ براءت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و پیش158 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

3مقامات پر ”فیضان زکوٰة کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم پیش 59 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین (Spain) میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

پورے ریجن میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات کےدرجات کی تعداد: 9

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 117

پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 9

گھر میں لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد: 9

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 19

بذریعہ اسکائپ روزانہ لگنے والے درجات کی تعداد: 30

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 176

اسکائپ پر پڑھانے والے مدرسات کی تعداد: 23

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی طالبات کی تعداد: 173

رسالہ نیک اعمالکے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی طالبات کی تعداد: 115

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی طالبات کی تعداد: 158

ماہِ مارچ 2021 ءمیں 2 طالبات نے مدنی قاعدہ کا ٹیسٹ تفتیش مجلس میں کامیاب کرنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء  کے دوسرے ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن بادالونا(Badalona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں پارالیل (Paralel)، آرتیگاس (Artigues) ،لا سالوت (La Salut)، سانت کرست (Sant Crist)، سانتا کلوما (Santa Coloma) اور بیسوسمار (Besòs Mar) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”رمضان کی آمد مرحبا“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء  کے دوسرے ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں بئیر امات (Virrei Amat)، ترینیتات (Trinitat)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور گوتیکو (Gotico) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”رمضان کی آمد مرحبا“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام”گھر درس“ بھی ہے چنانچہ اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مارچ 2021ء میں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اوربادالونا (Badalona) کے مختلف علاقوں سے کم و بیش 134 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام ماہِ مارچ 2021ء میں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اور بادالونا (Badalona) کے9مختلف علاقوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 47اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔