دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء  کے دوسرے ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں بئیر امات (Virrei Amat)، ترینیتات (Trinitat)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، کورنییا (Cornellá) اور گوتیکو (Gotico) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”رمضان کی آمد مرحبا“ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔