10 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین ریجن
کے ملک بلجئیم میں”فیضان تلاوت قراٰن
کورس“ کا سلسلہ جاری ہے
Thu, 15 Apr , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کے زیرِ اہتمام 14 اپریل 2021ء سے یورپین
ریجن کے ملک بلجئیم (Belgium ) میں”فیضان تلاوت قراٰن
کورس“ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کے
رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں بھرپور طریقے سے گزارنے کےلئے قلیل مدت میں مکمل قراٰنِ
پاک سننے کی سعادت حاصل کرنے کا سنہری موقع مل رہا ہے۔ یہ کورس 20 دن پر مشتمل ہے اور اس کا دورانیہ 1
گھنٹہ 30 منٹ ہے۔
کورس
میں روزانہ ڈیڑھ پارہ کی تلاوت قراٰنِ پاک
سننےکے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان
المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعا وغیرہ سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔