Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, on 5th May 2021, a 2-day course, namely ‘Ramadan - a month of deliverance’ was conducted in around 19 districts and towns (London Region, UK). A majority of Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

In this course, the attendees (Islamic sisters) were explained about the blessings of the month of Ramadan and taught the method of remaining steadfast on ‘Ibadah even after the month of Ramadan. This course is being conducted at various places in the UK.

The interested candidates (Islamic sisters) should contact responsible Islamic sisters.


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام05 مئی2021ء  کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیانیز مدرسۃالمدینہ بالغات کو چھٹی والے دن لگانے کی ترغیب دلائی ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”قرآنی سورتوں کے فضائل“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 3 ہزار 519 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”قرآنی سورتوں کے فضائل“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین کے ملک جرمنی(Germany ) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن اور ذیلی حلقے کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل 2021 کے آخری ہفتے کو یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن بریشیا ( Brescia ) میں آن لائن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو سالانہ ڈونیشن کے لئے اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بیلجیم میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” وضو کے طبّی فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے اور بزرگان دین کی حکایات و واقعات بیان کیے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام اپریل2021ءکے آخری ہفتے  اسپین کے ڈویژن بارسلونا وبادالونا میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش26 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یکم تا20 رمضان المبارک تک اسپین (Spain) کے ڈویژن بادالونا و بارسلونا میں ”فیضان تلاوت قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش120 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس کے آخری دن مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک درست کرنے کا ذہن دیا نیز اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2021ء  کے پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن بارسلونا کے دو علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مونتقادہ (Montcada) اور ترینیتات (Trinitat) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی شان وعظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی سیرت و کردار اور ان کی سخاوت و ایثارکے واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو سیرت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاکو اپنی زندگیوں میں اپنانے اور ان کی پیروی کرنے کا ذہن دیا ۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے کینیڈاکے مختلف شہروں برامپٹن، مونٹریال، کیلگری، ریجائنااور سری میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 82 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکی شان وعظمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا کی سیرت و کردار اور ان کی سخاوت و ایثارکے واقعات بیان کئے نیز اسلامی بہنوں کو سیرت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھاکو اپنی زندگیوں میں اپنانے اور ان کی پیروی کرنے کا ذہن دیا ۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکےشہر تھورن کلف میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 18 اِسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”تلاوت قراٰن اور مسلمان“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن کے ذیلی حلقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”تلاوت قراٰن اور ہم مسلمان“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے اور ترجمہ و تفسیر صراط الجنان پڑھنے کی ترغیب دلائی۔