22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا
کے3 مختلف شہروں مانٹریال، تھورن کلف، کیلگری(Montreal, Calgary, Thorncliffe) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 63 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مرنے سے پہلےموت کی تیاری کرنے، گناہوں سے توبہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔